وزیر اعلی سندھ کا احسن اقدام،6 طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی سکالر شپ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند 6 طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی سکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔لندن میں بھٹو سکالر شپ پروگرام کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 سکالر شپ طلبا اور 3 طالبات کے لئے ہوں گی، طلبا کے انتخاب کیلئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام ہماری مدد کرے گا۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایک عرصہ سے طلبا کو سکالرشپس دی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی 2 کروڑ سے زائد آبادی والا شہر ہے، جرائم کا مسئلہ موجود ہے، سیف سٹی پروگرام کے تحت کراچی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ سکالر شپ
پڑھیں:
نادرا کا شہریوں کیلئے ایک اور احسن اقدام، نئی سہولت آگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں مسائل پر نادرا کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا، ترجمان نے کہا شہریوں کو بائیومیٹرک تصدیق میں پیش آنے والے مسائل نادرا کی وجہ سےنہیں ۔
ترجمان نادرا کے مطابق ویریسس سافٹ ویئر سےشناخت کی تصدیق کی سہولت تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کےپاس موجود ہے، بینک اور مالیاتی ادارے ضرورت پڑنے پر نادرا کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پی ٹی اے نے موبائل کمپنیزکے ساتھ مل کرنادرا کی مدد سےتصدیق کا نظام وضع کیا ہوا ہے، شہری موبائل کمپنیزکسٹمر سروسزسینٹریا منتخب فرنچائزیزپرتصدیقی سہولت حاصل کرسکتےہیں۔
موبائل صارفین کسی بھی مسئلے کی صورت میں پی ٹی اے کو شکایت کر سکتےہیں، نادرا ، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی اے کے ساتھ مل کر چہرے کی شناخت سے تصدیقی نظام متعارف کرا رہا ہے۔
منظوری کی کارروائی مکمل ہوتے ہی نادرا یہ سہولت تمام بینکوں اور ٹیلی کام اداروں کو فراہم کردےگا، نادرا کا نظام بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے اور مکمل طور پر محفوظ ہے۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا بڑا ہدف