عمران خان ، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
عمران خان ، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے: بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرپابندی حکومت کے ہوش وحواس کھونے کاواضح ثبوت ہے، قید میں موجود ایک شخص نےحکومت کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، ملاقاتوں پرپابندی کامقصد بانی پی ٹی آئی پردباؤ ڈال کرڈیل کیلئےمجبور کرنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کاحصہ نہیں بنیں گے، حکومت نہ صرف بنیادی انسانی حقوق پامال کررہی ہےبلکہ توہینِ عدالت کی بھی مرتکب ہو رہی ہے، ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پرختم کی جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نہیں بنیں گے بیرسٹر سیف
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے پر کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو میری وجہ سے نہیں نکالا گیا، ہمارا کوئی ذاتی یا نظریاتی اختلاف نہیں ہے، متعدد پارٹی رہنماؤں نے ان کے خلاف شکایات کی تھیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے پارٹی سے فارغ کیے گئے شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شیر افضل مروت نے بد زبانی کی اور پارٹی پالیسی کے برعکس بیانات دیے۔ سعودی حکومت اور مذاکراتی عمل سے متعلق بھی متنازع بیانات دیے۔ ایسی صورت میں بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی سے نکالنےکا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: عمران ریاض جیسے ’ناسور‘ کو بے نقاب کرنا فرض سمجھتا ہوں، شیر افضل مروت
ان کا کہنا تھا شیر افضل کے رستے میں نہیں کھڑا، نہ ان سے کوئی مقابلہ ہے، بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو واپس لانا چاہیں گے تو واپس لائیں گے، بانی پی ٹی آئی ان کو باہر رکھنا چاہیں گے تو باہر رکھیں گے۔ میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ شیر افضل مروت نے تنقید یا مناظرہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی سے کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا شیر افضل مروت عمران خان