سندھ ہائیکورٹ کا رمضان المبارک کا عدالتی شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کا عدالتی شیڈول جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگی۔ ایک بجے تک سماعت اور آدھا گھنٹہ چیمبر ورک ہوگا۔ جمعہ کو مقدمات کی سماعت ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔ سندھ ہائیکورٹ کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ہفتے کو فیصلے کا دن ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتیں مذکورہ شیڈول کے مطابق کام کریں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سندھ ہائیکورٹ
پڑھیں:
چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں،عدالتی اور ادارہ جاتی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفرا کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں،عدالتی اور ادارہ جاتی تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ افریدی سے ترکی اور ایران کے سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی نے دونوں ممالک کے سفرا کو خوش آمدید کہا جبکہ ملاقات میں ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کو ایرانی ہم منصب کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی جبکہ سفیر نے چیف جسٹس آف ایران کی جانب سے جسٹس یحیی آفریدی کو مبارک باد اور دورے کا دعوت نامہ پیش کیا۔اعلامیے کے مطابق ترکی کے سفیر نے جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کا حصہ بنایا جائے۔
ملاقات میں ترکی کے عدالتی تجربات،اے آئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام سے سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ ترکی کی شریعت اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو سراہا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اعلی سطح کے وفود کے تبادلے ادارہ جاتی روابط مضبوط بناتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ثقافتی ورثے اور عوامی سطح پر باہمی احترام کو بھی سراہا گیا جبکہ چیف جسٹس نے دونوں سفرا کو یادگاری تحائف پیش کیے جس پر ترکی اور ایران کے سفیروں نے بھی چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عدالتی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔