ریٹائرڈ ملازمین کی درخواست پر 4 ہفتوں میں جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ بلدیات کے ریٹائرڈ ملازمین کی درخواست پر فریقین سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
عدالت عالیہ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزار گریڈ 11 سے گریڈ 16 کے ملازم تھے۔
وکیل نے مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست گزار کو قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد 2 ماہ میں واجبات ادا کیے جانے چاہیے تھے تاہم گریجویٹی و دیگر واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ بہبود آبادی میں ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے معاملے پر درخواست گزار کے وکیل سے 11 دسمبر کو جواب پر اعتراضات طلب کر لیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متعلقہ محکموں کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں سندھ حکومت، کے ایم سی، ٹی ایم سی گلشن اور جناح ٹاؤن شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: درخواست گزار
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہینِ عدالت پر وکیل کو 1 ماہ قید کی سزا سنا دی
— تصویر بشکریہ جیو نیوزلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہینِ عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی۔
عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں۔
وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی۔
وکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کے درمیان تلخی ہوئی جس پر عدالت نے فاضل صدیقی کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
وکلاء نے فاضل صدیقی کو سزا سنانے اور گرفتار کرنے پر احتجاج کیا تاہم پولیس نے فاضل صدیقی کو کنٹرول روم منتقل کردیا۔