سلمان خان کی وہ ہالی ووڈ انٹری جس کے بعد ہدایتکار اور اداکارہ نے فلمی دنیا ہی چھوڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ایسی بھی فلم کی ہے جو بری طرح ناکام ہوئی اور اس فلم کے بعد ہدایتکار اور فلم کی اداکارہ دونوں نے ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔
انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد جہاں سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں دیں تاہم چند فلمیں فلاپ بھی ہوئیں اس میں ایک فلم ہے ’میری گولڈ‘ جو کہ ایک بین الاقوامی فلم تھی۔
اس فلم کے ہدایتکار ولاڈ کیرول تھے، فلم میں علی لارٹر (سلمان خان کا کردار) بھارت آتے ہیں اور ایک مقامی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔
ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی۔ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہونے والی اس فلم کا 19 کروڑ بجٹ تھا جبکہ یہ فلم اس کا ایک چوتھائی بھی نہ کما سکی۔ فلم کے ریلیز کے دن اس کی آمدنی صرف 21 لاکھ روپے تھی۔
بیرون ملک بھی فلم نے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا بزنس کیا اور دنیا بھر میں ریلیز کے بعد بھی اس فلم کی مجموعی آمدنی صرف 2 کروڑ سے زائد تھی۔ بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا والی اس فلم کے ہدایتکار نے اسکے بعد فلمیں بنانا ہی چھوڑ دیں جبکہ فلم کی اداکارہ جوکہ ایک امریکی اداکارہ تھیں، نے پھر کبھی بالی ووڈ کا رخ نہ کیا۔
اس طرح یہ غیر ملکی فلم سلمان خان کے کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ فلم ثابت ہوئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلم کی اس فلم فلم کے کے بعد
پڑھیں:
رواں سال کتنے پاکستانی ملک چھوڑ گئے اور کہاں منتقل ہوئے
رواں سال پہلے 3 ماہ میں 1 لاکھ 72 ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے۔
بیورو آف امیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 99 ہزار 139 پاکستانی مزدور بیرون ملک گئے، ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک چلے گئے۔
رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، ایک ہزار 479 انجینئرز نے بیرون ملک ملازمت کے لیے رخ کیا، 390 نرسز نے بھی بیرون ملک ملازمت حاصل کی، 3474 ٹیکنیشن اور 1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے، 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے ملک چھوڑا
بیورو آف امیگریشن کے مطابق سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے، 6 ہزار 891 افراد یو اے ای اور 8 ہزار 331 افراد عمان گئے۔
12ہزار 989 پاکستانی قطر، 939 بحرین، 775 پاکستانی ملائیشیا اور 592 چین گئے۔
350 پاکستانی آذربائیجان، 264 جرمنی، 815 یونان، 108 جاپان، 109 اٹلی، 870 ترکیہ، ایک ہزار 454 برطانیہ اور 257 پاکستانی امریکا گئے