بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ کی طبعیت بگڑنے پر انہیں ہنگامی طور پر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ کی ہنگامی طور پر سرجری بھی کی گئی ہے تاہم اب وہ پہلے سے بہتر ہیں۔

سائرہ نے اے آر رحمان کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے اور انہیں سپورٹ کرنے اظہار تشکربھی کیا ہے۔

سائرہ کی قانونی ٹیم ان کی ہنگامی سرجری اور صحت کے بارے میں میڈیا پر اعلان کیا تھا جبکہ انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے سائرہ اپنی قانونی معاون وندانا شاہ سمیت دیگر دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ سائرہ کے درمیان شادی کے 29 سال گزرنے کے بعد نومبر 2024 میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کا اعلان سائرہ اور اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اے ا ر رحمان

پڑھیں:

بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کی عمرہ ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) چیمپئینز ٹرافی کی تیاریاں ۔۔۔بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے عمرہ ادا کرلیا۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے اپنے پرستاروں کو بتایا ہے کہ انہوں نے عمرہ ادا کیاہے۔

وہ گذشتہ روز اپنے دوستوں کے ہمراہ مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لئے ممبئی ائیرپورٹ سے جد ہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mohammed Siraj (@mohammedsirajofficial)


تصویر میں وہ احرام میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں سراج نے صرف ‘الحمدللہ’ لکھا ہے۔ محمد سراج کا یہ پہلا عمرہ نہیں ہے، اس سے پہلے وہ 2019 اور پھر 2022 میں بھی عمرہ ادا کر چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ روحانی مضبوطی کے لئے عمرہ کرنے آئے ہیں اور انشا اللہ چیمپئینز ٹرافی میں بھرپور پرفارمنس پیش کریں گے۔
مزیدپڑھیں:اماراتی حکومت نے پاکستانیوں کے دل توڑ دیے، میچ ٹکٹ کے باوجود ویزے کی درخواستیں مسترد

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹر سے 193 کروڑ روپے کا مطالبہ، اہلیہ کے خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی گاڑی کو حادثہ، کرکٹر کی حالت کیسی ہے؟
  • معروف بھارتی کرکٹر اور اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی
  • یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں طلاق ہو گئی، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کب شادی کریں گی؟
  • اسٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا گرنے سے 4مزدور جاں بحق
  • بھارت: شیر کی گجرات ہائی وے پر چہل قدمی سے لوگ حیران
  • ایسا بھارتی اداکار جس کا ریکارڈ رجنی کانت، عامر، شاہ رخ اور سلمان خان بھی نہیں توڑ سکے
  • بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کی عمرہ ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل