Daily Mumtaz:
2025-02-22@00:52:02 GMT

افغان کپتان نے پاکستان کی کنڈیشنز کو آئیڈیل قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

افغان کپتان نے پاکستان کی کنڈیشنز کو آئیڈیل قرار دے دیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور وہ بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ان کے لیے آئیڈیل ہیں اور یہاں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔

شاہدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، حالانکہ بدقسمتی سے وہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

انہوں نے افغانستان میں کرکٹ کے حوالے سے پائے جانے والے غلط تاثر کو بھی رد کیا اور کہا کہ افغانستان میں کرکٹ کے لیے گراؤنڈز، اکیڈمیاں، ہائی پرفارمنس سینٹرز سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔

دوسری طرف جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باؤما نے افغانستان کے اسپن باؤلرز کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ افغان اسپنرز جنوبی افریقا کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی وکٹ بیٹرز کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے، ہم ہر میچ کو ایک ناک آؤٹ میچ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ہمارا ارادہ صرف تین نہیں بلکہ پانچ میچ کھیلنے کا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی: جنوبی افریقا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس وقت 3 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقا نے بنا کسی تقصان کے 8 رنز بنا لیے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے کہا کہ  وکٹ عام طور پر پاکستان میں جیسی ہوتی ہے اس سے مختلف لگ رہی ہے، ہمیں وکٹ کا جائزہ لینا ہوگا، ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بولنگ کرتے، ہم اچھا اسٹارٹ کریں گے تو خوشی ہو گی، ہمارے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں، کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا کو کم اسکور تک محدود رکھیں، ہم نے شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف معیاری کرکٹ کھیلی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئینز ٹرافی: جنوبی افریقا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • صرف چیمپئز ٹرافی میں شرکت کرنے نہیں بلکہ فائنل جیتنے کے لیے آئے ہیں: حشمت اللہ شاہدی
  • نیشنل اسٹیڈیم چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ کیلئے تیار
  • دبا ئو کا شکار نہیں، اگلے رانڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں: کپتان افغان ٹیم
  • دہشت گردی کے خاتمے کا عزم
  • خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ
  • پاکستان نے افغان باشندوں کے ساتھ ناروا سلوک کے افغانستان کے دعوے مسترد کر دیے
  • چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • پاکستانی ٹیم میں بہترین صلاحیتیں موجود ہے: کین ولیمسن