Daily Mumtaz:
2025-02-22@00:57:56 GMT

فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ نہ جتوانے اور اپنے انجرڈ ہونے کے غم میں فخر زمان ڈریسنگ روم پہنچے تو ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے، پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

فخر زمان کے آؤٹ ہوکر ڈریسنگ روم جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پویلین بوجھل قدموں کے ساتھ جاتے دکھائی دیے۔

فخر ڈریسنگ روم پہنچتے ہی سر جھکا کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، اس موقع پر وہاں موجود شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں حوصلہ دینے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر فخر زمان نے انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہر کرکٹر کا بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا عزت کی بات اور خواب ہوتا ہے۔

فخر زمان نے لکھا کہ بدقسمتی سے میں چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اللّٰہ بہترین منصوبہ ساز ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے امام الحق کو فخر زمان کی جگہ پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تزئین و آرائش کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیار

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تین میچوں کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے اہم میچز شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ 19 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے قریب ہے۔


تزئین و آرائش کے دوران اسٹڈیم میں ان چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے:
بڑی ٹی وی اسکرین: پہلی دفعہ لائیو ایکشن اور ری پلے دیکھا جا سکے گا۔
12,000 نئی نشستیں: تماشائیوں کے لیے مزید آرام دہ سیٹیں۔
اپ گریڈ شدہ فلڈ لائٹس: عالمی معیارات کے مطابق۔
وی آئی پی مہمانوں کے لیے نئے بنائے گئے پریمئم باکسز 


لاہور اور کراچی کے ساتھ ساتھ 15 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والا یہ اسٹیڈیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے 3 مقامی وینیوز میں سے ایک ہوگا، بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے میچ دبئی میں کھیلے گی۔


راولپنڈی میں گروپ مرحلے کے مندرجہ ذیل میچز شیڈول ہیں۔


24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ 
25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ 
27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش


پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے مین پویلین، میڈیا باکسز اور وی آئی پی انکلوژرز کی بہتری سمیت دیگر کاموں کا معائنہ کرنے کے لیے اسٹڈیم کا دورہ کیا۔


انہوں نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1996 کے بعد پاکستان میں پہلی بار ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔


کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • میچ میں انجرڈ ہونے پر فخر زمان ڈریسنگ روم میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
  • نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان رو پڑے، ویڈیو وائرل
  • بھارت اور بنگلادیش میچ میں چیمپئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے غلطی تسلیم کرلی
  • چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنی پہلی ایکس پوسٹ پر کیا کہا؟
  • پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے
  • پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
  • چیمپئنز ٹرافی: فخرزمان کی انجری، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تزئین و آرائش کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیار