اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں نئے مطالبات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تل ابیب کے قریب بات یام میں کھڑی 3 بسوں میں دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔

ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

یمن کا تل ابیب پر کامیاب ڈرون حملہ

مزاحمتی ذرائع کے مطابق یحییٰ ساری نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ جفا (تل ابیب) میں اسرائیلی حکومت کے دو فوجی ٹھکانوں پر جافا ڈرون سے حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ان فورسز کی ایک نئی کارروائی میں تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مزاحمتی ذرائع کے مطابق یحییٰ ساری نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ جفا (تل ابیب) میں اسرائیلی حکومت کے دو فوجی ٹھکانوں پر جافا ڈرون سے حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی مسلح افواج، مظلوم فلسطینی عوام کو یقین دلاتی ہیں کہ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور ان کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یحییٰ ساری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کا عزم ہے کہ ہمارے ملک کے خلاف بار بار کی جانے والی امریکی جارحیت اور مسلسل تصادم ہمیں خدا کی مدد سے غزہ کے حوالے سے اپنے فرض کو جاری رکھنے سے کبھی نہیں روک سکتا۔ یمنی مسلح افواج نے تاکید کی ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں اس وقت تک پوری کرتے رہیں گے جب تک جارحیت ختم نہیں ہوجاتی اور ان کے خلاف محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔

متعلقہ مضامین

  • نتن یاہو، اسرائیل کے وجود کو لاحق اندرونی خطرہ
  • غزہ کے بچے اور قیدی نیتن یاہو کےگھناؤنے عزائم کا شکار ہوئے ہیں، حماس
  • جہاد کافتویٰ آچکا،نیتن یاہو سن لو ایک ایک بچے کاحساب لیں گے ،حافظ نعیم
  • وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  • یمن کا تل ابیب پر کامیاب ڈرون حملہ
  • غزہ جنگ سے بیزار آچکے ہیں؛ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے حکومت کو خط لکھ دیا
  • تیمر گرہ میں انتہائی مطلوب خوارجی سمیت 2 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
  • نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنیوالے اسرائیلی پائلٹس نوکری سے برطرف
  • نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی پائلٹس نوکری سے برطرف
  • تہور رانا کی بھارت حوالگی، پاکستان کیلئے نیا چیلنج؟