بھارت کی ریاست کرناٹک میں ٹرک ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈرائیور سے ٹرک بے قابو ہو کر کئی رکشوں، موٹر سائیکلوں اور بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرانے کے بعد رکا۔

اس حادثے میں ایک 32 سالہ سبزی فروش موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سری لنکا میں ہاتھی پٹڑی پر مسافر ٹرین ٹکرا گئے، 6 ہلاک

کولمبو: سری لنکا میں مسافر ٹرین پٹری پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر تو زخمی نہیں ہوا، لیکن 6 ہاتھی مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔ مسافر ٹرین جنگلی حیات کےلیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی۔

سری لنکا میں ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا مجرمانہ اقدام ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سری لنکا میں 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرک ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ، بے قابو ٹرک نے تباہی مچا دی
  • تلنگانہ: 10 ویں کی طالبہ اسکول جاتے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
  • کراچی، 10 سالہ بچے کو کچلنے والے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
  • مسافر بس اورڈمپر میں تصادم ، خواتین سمیت11زخمی
  • سری لنکا میں ہاتھی پٹڑی پر مسافر ٹرین ٹکرا گئے، 6 ہلاک
  • کراچی؛ ڈمپر اور بس میں تصادم، خواتین سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی
  • کراچی؛ ڈمپر اور بس میں تصادم، خواتین سمیت 10  سے زائد مسافر زخمی
  • کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کارگل میں بھارتی فوج کے 2 افسر دھماکے میں ہلاک