Express News:
2025-02-22@01:14:55 GMT

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، عطاءاللہ تارڑ

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ عالمی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے۔ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ میڈیا کے شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے میڈیا وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بحرین کی نیوز ایجنسی بی این اے اور پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے درمیان خبروں کے اشتراک کی تجویز دی۔

بحرین کے وزیراطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بحرین اور پاکستان کے تعلقات قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی کے تحت مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ بحرین کے وزیر اطلاعات نے میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ کامیابیوں کو فروغ دینے کے لئے بحرین کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کی بحرین کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی والوں کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہورہا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، شرپسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی استحکام کے خلاف سازشیں کیں، ملک میں انتشار اور بے امنی پھیلائی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ  پی ٹی آئی دہشتگردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا۔ محب وطن اور اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست زوال کا شکار ہے، پی ٹی آئی کی پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، حکومتی دعوی
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطا تا رڑ سے بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی نے ملاقات کی
  • عطا تارڑ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، میڈیا میں تعاون کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور بحرین کے وزرائے اطلاعات کی ملاقات، میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
  • پی ٹی آئی والوں کو برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہورہا، عطا تارڑ
  • وژن 2030ء خواب نہیں عملی شکل اختیار کر چکا ہے: عطاء تارڑ
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سعودی میڈیا فورم 2025 میں اظہارِ خیال، پاکستان اور عالمی میڈیا تعاون پر زور
  • ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، پاکستان ترقی کا سفر کر رہا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • پاکستان اور سعودی عرب کا گانے، فلم، ڈاکومینٹریز کیلئے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق