قصور: کیری ڈبہ نالے میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز

قصور: (سب نیوز) قصور میں کیری ڈبہ نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب پیش آیا، حادثہ کیری ڈبے کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں مقصود، سنی، سلیم، عمران، لبا شامل ہیں، 3 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد شادی سے قصور واپس آ رہے تھےکھارا موڑ کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث کیری ڈبہ نالے میں گر گیا ۔
ریسکیو عملے نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اور دونوں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کیری ڈبہ نالے میں

پڑھیں:

رحیم یارخان: بس کی رکشے کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

کراچی، پیپلز بس کی رکشے کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق

کراچی میں نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب پیپلز بس نے 6 سیٹر رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے پیپلز بس تحویل میں لے لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈرائیور کو نیند آنے سے کیری ڈبہ برساتی نالہ میں جاگرا، 8افراد موقع پر جاں بحق دو زخمی ہسپتال منتقل
  • قصور اور ملتان میں خوفناک ٹریفک حادثات ، 11افراد جاں بحق
  • قصور: وین نالے میں جا گری، 8 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی
  • قصور ،باراتیوں کا کیری ڈبہ نالے میں گرگیا،8 افراد جاں بحق،2 شدید زخمی
  • قصور: رائے ونڈ روڈ پر وین نالے میں جا گری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق
  • قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • قصور، تیز رفتار وین نالے میں جا گری، 8 مسافر جاں بحق
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک
  • رحیم یارخان: بس کی رکشے کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق