بلوچستان و سندھ پر 24 فروری سے بارش کا نیا سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بلوچستان میں بارش اور برف باری کا دوسرا سسٹم آج سےاثرانداز ہونے کا امکان ہے۔
صوبے میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہرین نے 24 فروری سے ایک غیر معمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
کوئٹہ میں بارش، زیارت میں برفباری سے موسم سرد ہوگیاکوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور زیارت میں برف باری کے باعث موسم سرد ہوگیا، جمعرات کو ضلع چاغی اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد ہے۔
آج کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں صبح سے مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت، قلات اور مستونگ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بارش اور برف باری کے بعد ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم خشک رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے علاقوں میں بارش اور
پڑھیں:
بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
فائل فوٹوبلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، نوکنڈی میں 43 اور تربت میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے تاہم دن کے درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔