Jang News:
2025-02-22@01:11:32 GMT

لاہور: درینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

لاہور: درینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں درینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

فیصل آباد، مسلح افراد کی فائرنگ، حوالات میں بند 3 سگے بھائی قتل، کزن زخمی

فیصل آباد، تاندلیانوالہ فیصل آباد میں مسلح...

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم عظیم نے خضر نامی نوجوان پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر خضر، ہمایوں اور ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا۔

زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی، 8 افراد زخمی‘ 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میو اسپتال لاہور کے آرتھو وارڈ میں لفٹ گرنے کے باعث 8 افراد ملبے تلے آ کر زخمی ہوئے، حادثے کے وقت لفٹ میں مجموعی طور پر 12افراد موجود تھے جب کہ 6 ماہ قبل ہی لفٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، لفٹ گرنے سے زخمی پونے والے 8 افراد افراد میں ہسپتال عملہ بھی شامل ہے جن میں سے 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہوگئیں، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 2 طالب علم بھی شامل ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس ہوگئی تھی، مرمت کی جانے والی بوسیدہ عمارت شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک زمین بوس ہوئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ بلاک زیر تعمیر اور خالی تھا، ٓتاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، 10 بج کر 45 منٹ پر سروسز ہسپتال کی مرمت کی جانے والی بوسیدہ عمارت میں شارٹ سرکٹ ہوا، دھواں اٹھتے دیکھ کر عمارت میں کام کرنے والے مزدور باہر نکلے تو اچانک تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ عمارت 60 سال پرانی ہے، اس بلڈنگ میں ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگرشعبہ جات سے مریضوں کا علاج کیا جارہا تھا جہاں کچھ ماہ سے ریویمپنگ کا کام جاری تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر صحت پنجاب اور کمشنر لاہور بھی موقع پر پہنچے، عمارت گرنے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شعبان میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
  • کوئٹہ: دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید 
  • گوالمنڈی کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی، 8 افراد زخمی‘ 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر
  • میوہسپتال میں نصب کی جانے والی نئی لفٹ گر گئی‘8افرادزخمی
  • بنگلادیش : یونیورسٹی میں مسلح تصادم‘ 150 افراد زخمی
  • بلوچستان: دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس سے اتار کر 7 مسافر قتل کردیے
  • بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا