فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر افغان شہریوں کو اٹلی بھجوانے والے ایجنٹوں کی شناخت شفیع اللہ اور خورشید کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کو وزیرستان پلازہ، صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل بھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھل اور ہنگو میں چھاپے مارے گئے تھے۔ ایجنٹوں کو جدید وسائل اور ہیومن انٹیلیجنس کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر کابل سے سعودی عرب اسمگل کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 پاکستانی پاسپورٹ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

ملزمان کے موبائل فون سے پاکستانی اور افغان پاسپورٹس سے متعلق معلومات اور دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان ایف آئی اے پشاور زون کو بھی انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان متعدد شہریوں سے ویزا فراڈ کر کے بھاری رقوم بٹور چکے تھے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغان شہریوں کو ایف آئی اے

پڑھیں:

گوادر: گاڑیوں سے 720 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

گوادر کے قریب جیوانی کراس پر اے این ایف  نے کارروائی کر کے 2 گاڑیوں سے 720 کلو چرس برآمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیاں، 2311 کلو چرس برآمد

انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

انسداد منشیات فورس کے ترجمان  کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منشیات پنجگور سے گوادر اور پھر تنزانیہ اور یمن اسمگل کی جانا تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث5 سی ڈی اے افسران گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث سی ڈی اے افسران گرفتار
  • بیروزگار ہیں تومسئلہ نہیں! پاکستانیوں کو نوکری کی تلاش کیلئے ویزا دینے والے 7 ممالک سے متعلق جانیں تمام تفصیلات
  • عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور
  • آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی
  • آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی
  • پی ایس ایل کے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • گوادر: گاڑیوں سے 720 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار