اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے بھی ججز سنیارٹی تنازع پر دائر درخواست کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی 5 ججز کی سنیارٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے درخواست کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی آئینی درخواست کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی تنازع پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی امور میں انتظامیہ کی مداخلت کی سخت مذمت کی اور بیان میں کہا کہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ آئین کے آرٹیکل 200 کی واضح خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے گزشتہ روز سنیارٹی لسٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی درخواست کی ہائی کورٹ کورٹ بار
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی ۔
اب سینئر وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔