کراچی:

سال 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں پاکستان کے دو بڑے بلے بازوں کے نام بھی شامل ہوگئے۔

کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں بابراعظم 76.29 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 10 اننگز میں 352 رنز بنائے جبکہ بنگلا دیش کے بیٹر مہدی حسن میراز 10 اننگز میں 352 رنز بنا کر 72.

27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

محمد رضوان نے 11 اننگز میں 78.77 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 438 رنز بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی؛ پاور پلے میں پاکستان نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

بنگلا دیش کے نجم الحسین شانتو نے 8 اننگز میں 84.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 358 رنز اسکور کیے جبکہ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ 12 اننگز میں 347 رنز بنا چکے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 85.25 ہے۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں بھی بابراعظم اور محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ اچھا نہیں رہا تھا جبکہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹرائیک ریٹ

پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ تعاون آگے بڑھانے کے لئے پرامید ہیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون آگے بڑھانے کے لئے پرامید ہیں۔آئی ایم ایف مشن کے حالیہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مانیٹری فنڈ کی جانب سے گورنننس اور کرپشن کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل ستائش ہے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُراُمید ہیں جبکہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹیم گورننس ، شفافیت اور اقتصادی نتائج کی بہتری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے دورہ کرے گی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف ٹیم حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنے کے لیے پاکستان آئے گی اور آئی ایم ایف مشن نے 6 فروری سے 14 فروری تک پاکستان کا دورہ کیا۔

چیمپئنز ٹرافی، افغانستان سے کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان کی گفتگو

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے ساتھ تعاون آگے بڑھانے کے لئے پرامید ہیں، آئی ایم ایف
  • پاکستان سب سے زیادہ تمباکونوشی کرنےوالے ممالک میں شامل
  • ’آئی ایم ایف حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم کو سراہتا ہے‘
  • کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ میں پاکستان کے دو بڑے بلے باز شامل
  • امریکی خلا بازوں کی واپسی، ایلون مسک نے ایک اور محاذ کھول لیا
  • پاک ترکیہ اور کشمیر
  • روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر و گنگولی پیچھے رہ گئے
  • فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر، اب کون ٹیم میں شامل ہوگا؟
  • نیوزی لینڈ سے بدترین شکست پر آل راؤنڈر نے خاموشی توڑ دی، سخت باتیں کر ڈالیں