ملتان ، پتھروں سے بھرا ٹرک گھر پر الٹ گیا، بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ملتان (اوصاف نیوز) ٹاٹے پور میں پتھروں سے بھرا ٹرک توازن برقرار نہ رکھ سکا ،قریبی گھر کے اوپر الٹ گیا۔ حادثے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹر ک سے پتھر اتارے جارہے تھے کہ ٹرک قریبی مکان کے اوپر الٹ گی
حادثے میں سوئے ہوئے دو بچے اور والد ملبے تلے دب گئے ۔مرنے والوں میں 15 سالہ فاطمہ 17 سالہ مزمل اور 40 سالہ اسلم شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے گھر کے ملبے کے نیچے سے دبےافراد کو نکال کر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے موجود دو افراد محفوظ رہے ۔
سعودی عرب میں کل بروز ہفتہ 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
نیویارک میں ہیلی کاپٹر کے دریائے ہڈسن میں گرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ہیلی کاپٹر میں 3 بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے، تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی سہ پہر حادثہ جیرسی سٹی کے قریب تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔
نیویارک کے میئر کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندان کا تعلق اسپین سے ہے۔
Post Views: 3