سعودی عرب میں کل بروز ہفتہ 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یوم تاسیس 22 فروری کو منایا جائے گا، جس کی خوشی میں سعودی حکومت نے سرکاری و نجی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔یومِ تاسیس، 1727 میں امام محمد بن سعود کے ہاتھوں پہلی سعودی ریاست کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
سعودی عرب
اس دن کا مقصد مملکت کی شاندار تاریخ، قومی وحدت، اور حکمرانوں اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔اس موقع پر مملکت کے تمام شہروں میں فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیاں اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، جو عوام کے تاریخی ورثے پر فخر اور ان کی ثابت قدمی کی عکاسی کریں گی۔ یہ تقریبات مملکت کے ترقیاتی سفر، اس کی خوشحالی اور مشکلات کے ادوار کو اجاگر کریں گی۔
یہ موقع قومی تشخص اور اتحاد کے ان ابدی اصولوں کو بھی اجاگر کرے گا، جو ابتدا سے لے کر آج تک سعودی عرب کی تاریخ کے ہر دور میں برقرار رہے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہفتہ وار تعطیل جمعہ اور سنیچر کو ہوتی ہے۔ امسال یوم تاسیس سنیچر22 فروری کو ہوگا۔ سنیچر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے یوم تاسیس کی چھٹی بعض اداروں میں جمعرات جبکہ بعض میں اتوار کو ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ کے آرٹیکل 54 ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس منگل 15 اپریل کو طلب کر لیا۔ سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا بیس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے، وقفہ سوالات کی کارروائی کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس اور قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور بل پیش کئے جائیں گے۔ صدر کے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ہو گی۔