اسلام آباد:

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف” پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا کی اجتماعی دانش اور کردار ایک مؤثر عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہے، وکلا اور عدلیہ کا باہمی تعاون قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا برادری کے تعاون کے بغیر منصفانہ اور مؤثر عدالتی نظام کے مقصد کو حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

سینئر وکلا کے وفد نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور چیف جسٹس کو ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز اور سائلین کو درپیش چیلنجز اور وکلاء کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

چیف جسٹس نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ "رسائی برائے انصاف” پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اپنی ویب سائٹ پر تربیتی پروگرامز اپلوڈ کر چکی ہے،  ہزارہ بار ڈویژن کے وکلا ان کورسز سے مستفید ہو کر اپنی قانونی مہارت اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان ہزارہ ڈویژن سینئر وکلا چیف جسٹس ڈویژن کے

پڑھیں:

جج سے تلخ کلامی، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کو توہین عدالت پر سزا

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی۔

 عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 وکیل فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں تاہم وکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے پر اصرار کیا۔

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

 عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کرلی جس پر وکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف کے درمیان تلخی ہوئی۔

 عدالت نے فاضل صدیقی کوتوہین عدالت کا مرتکب قرار دیکر گرفتار کرنےکا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ کی سزا سنا دی۔

 وکلا کی جانب سے فاضل صدیقی کو سزا سنانے اور گرفتار کرنے پر احتجاج کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے فاضل صدیقی کو کنٹرول روم منتقل کردیا ہے۔

روس پر پابندیاں یوکرین کے مذاکرات میں کردار ادا کریں گی, امریکی وزیر خزانہ کی امید

 وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے سینئر وکیل کو دی جانے والی سزا پوری وکلا برادری کے منہ پر طمانچہ ہے، یہ سزا فاضل صدیقی کو نہیں بلکہ پوری وکلا برادری کو سنائی گئی ہے، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سینئر وکیل فاضل صدیقی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، کالے کورٹ کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس اپوزیشن ملاقات:عمرایوب نے وکلا کو ہراساں کیے جانے کی شکایت کی، سپریم کورٹ کا اعلامیہ جاری
  •  ہزارہ ڈویژن کے وکلاء عدالتی تربیتی کورسز سے استفادہ حاصل کریں:چیف جسٹس
  • تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
  • جج سے تلخ کلامی، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کو توہین عدالت پر سزا
  • لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت پر سینئر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ کی قید کی سزا سنا دی 
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات آج ہوگی
  • وکلااور عدلیہ کاتعاون کی حکمرانی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے : چیف جسٹس 
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات