ایف آئی اے نے دو ماہ میں کتنے انسانی اسمگلر اور ایجنٹ گرفتار کیے؟ رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
راولپنڈی:
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے پچھلے دو ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایف آئی اے نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلروں اور ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے،گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی اسمگلروں اور یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، اسی طرح مراکش کشتی حادثے 2025 میں ملوث 10 ایجنٹ بھی گرفتار کیے گئے۔
گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 661.
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مجموعی طور پر 26 ریڈ نوٹس جاری کیے گئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر تعینات افسران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے کڑی نگرانی کر رہے ہیں،معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ایف آئی اے کی ٹیمیں انسانی اسمگلنگ کے متاثرین سے مسلسل رابطے میں ہیں،جبکہ گرفتار اسمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان انسانی اسمگلروں انسانی اسمگلنگ ماہ کے دوران گزشتہ 2 ماہ ایف آئی اے میں ملوث
پڑھیں:
افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے والے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر افغان شہریوں کو اٹلی بھجوانے والے ایجنٹوں کی شناخت شفیع اللہ اور خورشید کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کو وزیرستان پلازہ، صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل بھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھل اور ہنگو میں چھاپے مارے گئے تھے۔ ایجنٹوں کو جدید وسائل اور ہیومن انٹیلیجنس کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹس پر کابل سے سعودی عرب اسمگل کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 پاکستانی پاسپورٹ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔
ملزمان کے موبائل فون سے پاکستانی اور افغان پاسپورٹس سے متعلق معلومات اور دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان ایف آئی اے پشاور زون کو بھی انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان متعدد شہریوں سے ویزا فراڈ کر کے بھاری رقوم بٹور چکے تھے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔