اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے یونین کونسل بڑھنگ بھمبر سے بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی.

ملاقات کے لیے آئے وفد میں راجہ فہیم اختر، راجہ مناف، راجہ ارشاد، راجہ محمد اسلم، راجہ محمد شہزاد اسلم، راجہ محمد اعظم، راجہ محمد خالد، اختر جمیل، محمد عارف، وحید اسلم، محمد خورشید اور محمد رضوان جانی اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری اور بچت کو فوقیت دی ہے، سٹیٹس کو کا خاتمہ کر کے حق داروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور ٹیکس کلیکشن کو موثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ موجودہ اتحادی حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح اول رکھا ہے، تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھمبر میں دانش سکول کا قیام نسل نو کے لیے بڑی خدمت کا کام ہے، عوامی پراجیکٹس سے حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا، بھمبر میں سڑکوں کی پختگی، بھمبر یونیورسٹی کا قیام اور بجلی کے پراجیکٹس سے یہاں کے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے بھمبر سمیت آزادکشمیر بھر کی فلاح اور ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت عوام کی خدمت کے لیے کم بستہ ہے، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے آزاد کشمیر ایک ماڈل ریاست بننے جا رہی ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اکنامک ایڈوائزری کونسل کی شرح تبادلہ دباؤ میں رکھنے پر تشویش

اسلام آباد:

اکنامک ایڈوائزی کونسل کے اجلاس میں کچھ ارکان کاروباری مفادات کا تحفظ کرتے رہے، انھوں نے شرح تبادلہ دباؤ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے وزیراعظم پر زور دیا کہ برآمدت میں مسابقت کیلیے اس کا نوٹس لیں۔

حکام کے مطابق9 رکنی ایڈوائزری کونسل کے کچھ ارکان نے حقیقی موثر شرح تبادلہ(REER) کی نشاندہی کی جس کے مطابق بیرونی کرنسیوں کے اوسط باسکٹ پرائس سے روپے کی قدر 4 فیصد بڑھائی گئی ہے جبکہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار  کی نظر میںروپے کی قدر 15 فیصد کم ہے۔

حکام نے بتایا کہ  کونسل کے کچھ ارکان برآمدکنندگان ہیں، ان  کا موقف تھا کہ روپے کی قدر بڑھانے سے برآمدات غیر مسابقتی ہو رہی ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کونسل کو معاملہ اسٹیٹ بینک کیساتھ اٹھانے کی یقین  دہانی کرائی۔

حقیقی موثر شرح تبادلہ REER100 کا مطلب روپیہ کی مناسب قدر ہے، اتارچڑھاؤ کا مطلب روپیہ کی قدر معاشی حالات کی عکاس نہیں۔

اجلاس میں شریک ایک رکن نے بتایا کہ کچھ ارکان اپنے کاروباری مفادات کا تحفظ کرتے دکھائی دیئے، جوکہ سطحی نوعیت کے باعث بات چیت کا حصہ نہیں ہونے چاہئے تھے۔

ارکان نے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے گراوٹ کی  نشاندہی بھی کی،کچھ ارکان نے پروسیسنگ کے بعد برآمد کیلئے خام چینی درآمد کرنے کی سفارش کی۔

ایک رکن نے درآمدی خام مال پر سیلز ٹیکس عائد نہ کرنے کی سفارش کی۔  وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق کونسل کے ارکان نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور معاشی نمو کیلیے اہم تجاویز دیں۔

وزیراعظم نے ان تجاویز کی بنیاد پر جامع ایکشن پلان کی تشکیل کیلئے متعلقہ حکام کونسل ارکان سے تعاون کی ہدایت کی ہے۔ 

وزیراعظم کے زیر قیادت اکنامک ایڈوائزی کونسل کے ارکان میں جہانگیر ترین، ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زید بشیر اور سلمان احمد شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر اور غزہ دیرینہ تنازعات ہیں، اسحاق ڈار
  • حکومت ایمانداری سے کام کرے تو کروڑوں روزگار ملیں گے، راہل گاندھی
  • اکنامک ایڈوائزری کونسل کی شرح تبادلہ دباؤ میں رکھنے پر تشویش
  • پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 23فروری کو ہونگے
  • وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی و منفرد بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بحرین کی مجلس نمائندگان کے 11رکنی وفد کی ملاقات
  • سستی بجلی کا ایک روپے کا مالیاتی بوجھ بھی رواں سال حکومت پاکستان پر نہیں پڑے گا، چوہدری انوارالحق
  • خیبر پختونخوا حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کا وفاق کیخلاف احتجاج اور عدالت جانے کا فیصلہ
  • بلدیاتی انتخابات میں مسلسل تاخیر‘الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو نوٹس