سونیا گاندھی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
نئی دہلی: بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی کو طبیعت ناساز ہونے پر سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم اسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت تشویشناک نہیں اور جلد انہیں اسپتال سے چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔
سر گنگا رام اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، اور انہیں کسی سنگین پیچیدگی کا سامنا نہیں۔
سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے دسمبر میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونیا گاندھی
پڑھیں:
گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی ویڈیوز فروخت کیے جانے کا انکشاف
نئی دہلی(انٹرنیشنلڈیسک)بھارت میں ’مہا کمبھ میلے‘ کے دوران گنگا میں نہانے (اشنان) والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی ویڈیوز اور تصاویر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی جریدے ’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق متعدد فیس بک پیج اور گروپس سمیت انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگ گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی نیم عریاں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے انہیں فروخت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواتین کی اشنان کرنے کی مختلف اینگلز سے بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر کو ’بلر‘ کرکے رکھا جا رہا ہے اور ان تک مکمل رسائی کے لیے ٹیلی گرام پران کی فروخت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہندو مذہبی خواتین کی اشنان کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر کو ”مہا کمبھ گنگا اشنان پریاگ راج“ سمیت اسی طرح کے ملتے جلتے ناموں کے ساتھ شیئر کرکے انہیں فروخت کیا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین اور لڑکیوں کے گنگا میں اشنان کے وقت لوگ موبائل سمیت دوسرے کیمروں سے مختلف اینگلز سے خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے دکھائی دیتے ہیں، جنہیں بعد ازاں وہ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سمیت ان کی فروخت بھی کرتے ہیں۔
ممکنہ طور پر گنگا میں اشنان کرنے والی خواتین کی ویڈیوز اور تصاویر کو مختلف فحش ویب سائٹس کو بھی فروخت کیا جاتا ہے۔
واضح رہے ہندو مذہب کے پیروکار مرد اور خواتین مقدس ندی گنگا میں اشنان (نہانے) کو مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہوتا ہے کہ اشنان کرنے سے ان کے گناہ مٹ جاتے ہیں۔
بھارت میں ان دنوں مہا کمبھ کا میلہ بھی جاری ہے، جس کے لاکھوں عازمین گنگا کنارے پہنچ کر اشنان کرنے میں بھی مصروف ہیں۔
بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ مہا کبھ کے میلے کے دوران 18 فروری کو 55 کروڑ افراد گنگا میں اشنان کریں گے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات، ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا