Islam Times:
2025-04-15@09:27:02 GMT

ساہیوال، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

ساہیوال، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار کیے گئے دہشت گرد سے مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ساہیوال کے نواحی گاؤں 96 سکس آر میں نیاز چوک کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سے دھماکا خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار کیے گئے دہشت گرد سے مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

امریکی کانگریس کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا

راولپنڈی:

امریکی کانگریس کے ایک وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے، جبکہ  تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا۔  دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ارکانِ کانگریس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

امریکی کانگریس کے وفد نے  پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اس کے اسٹریٹجک پوٹینشل کی بھی تعریف کی۔ 

امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے اپنے احترام کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے شعبوں میں وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وفد کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے کا خواہاں ہے۔  یہ تعلقات باہمی مفادات اور قومی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہوں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں  پر بھی دستخط کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن, 10 دہشتگرد گرفتار
  • سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں سمیت 10 گرفتار
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگرد گرفتار
  • ایران 8 پاکستانیوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ، لگام دی جائے: وزیراعظم
  • بنگال کے تشدد زدہ علاقوں میں فورسز کی مزید پانچ کمپنیاں تعینات، 150 افراد گرفتار
  • امریکی کانگریس کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا
  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا
  • ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ
  • سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم کے ہاتھوں 8 پاکستانیوں کا قتل
  • کراچی: سولجز بازار سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار