ملک بے جامراعات کا متحمل نہیں ،جون تک رائٹ سائز نگ مکمل کریں گے : وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصو صی+نوائے قت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری سنائی کہ آٰئی ایم ایف مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔ آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے۔ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزہ کے لئے مارچ میں پاکستان آئے گا، آئی ایم ایف کے پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، معاشی شرح نمو کو احتیاط سے آگے بڑھانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں اب تک صرف ایک مہینے کا کرنٹ اکائونٹ خسارے میں گیا۔ معاشی شرح نمو کو احتیاط سے آگے بڑھانا ہو گا، تاکہ بوم اینڈ بسٹ سائیکل میں دوبارہ نہ چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کا ڈی این اے ٹھیک ہوگا، اس کے بغیر معیشت کی بہتری مشکل ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، رائٹ سائزنگ کا مکمل پلان تیار کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ریٹیلرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی، نجکاری کے عمل کو مزید شفاف کر رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا ہمیں اپنے معاشی اہداف کا مکمل ادراک ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا معیشت میں ریٹیل سیکٹر کا حصہ 19 فیصد ہے جبکہ ٹیکسز میں ریٹیل سیکٹر کا حصہ ایک فیصد ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو استعمال کر کے ٹیکس بڑھائیں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا 9.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا ئی ایم ایف نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مزید کمی پر بھی کام جاری ہے،آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، جولائی یا اس سے پہلے بجلی بلوں میں مزید کمی پر کام جاری ہے،اس حوالے سے آئی ایم ایف کیساتھ رابطے میں ہیں۔
مزید :