سیہون شریف، سوشل میڈیا پر بم کی جھوٹی افواہ سے خوف و ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
JAMSHORO:
سیہون شریف میں سوشل میڈیا پر بم کی موجودگی کی جھوٹی افواہ نے علاقے میں سنسنی پھیلادی۔
اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیر مصدقہ خبر گردش کرنے لگی کہ سیہون شریف میں بم رکھا گیا ہے، جس کے بعد مقامی عوام میں شدید خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔
جس پر پولیس اور دیگر ادارے فوراً حرکت میں آ گئے، پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کی اور علاقے کی مکمل تلاشی لی، تاہم، بم کی کوئی بھی نشاندہی نہ ہو سکی۔
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق جھانگا نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹی افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسی غلط اطلاعات سے عوام میں خوف و ہراس نہ پھیلے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرسٹیانو رنالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے فلم اسٹوڈیو ’یو آر ماروو (UR MARV)‘ لانچ کرنے کے لیے مشہور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور میتھیو وان پہلے ہی ساتھ مل کر 2 فلمیں بنا چُکے ہیں اور تیسری فلم بنا رہے ہیں جس کی تفصیلات سے جلد ہی پردہ اُٹھائیں گے۔
اس حوالے سے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پرتگالی فٹبالر اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز کے لیے پُرجوش ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو فلمیں پسند ہیں جبکہ میتھیو وان کو کھیلوں سے بہت محبت ہے اور ان دونوں کو اچھی کہانیاں بہت پسند ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ دونوں اپنے اپنے شعبوں میں چیمپیئن رہے ہیں اور اب فلم اسٹوڈیو ’یو آر ماروو (UR MARV)‘ کے آغاز کے ذریعے کھیل اور فلموں کی دنیا کو یکجا کریں گے۔
Post Views: 5