ٹرمپ کی برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات شیڈول
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
جمعرات کو صدر ٹرمپ برطانوی وزیرعظم کیئر اسٹارمر سے واشنگٹن میں ملاقات کرینگے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ اگلے ہفتے اپنی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کی سربراہی بھی کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے برطانوی اور فرانسیسی سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ پیر کو واشنگٹن میں فرانس کے صدر میکروں سے ملاقات کریں گے۔ جمعرات کو صدر ٹرمپ برطانوی وزیرعظم کیئر اسٹارمر سے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ اگلے ہفتے اپنی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا، جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا، جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہوگی۔ امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہوگی، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔