وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منفی پراپیگنڈہ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ایک اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت نیا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی طنزیہ اور مزاحیہ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی جو حکومتی عہدے کی توہین ہے۔
پولیس کے سائبر کرائم سیل نے اب تک مجموعی طور پر چار مقدمات درج کرلیے ہیں، پہلے تین مقدمات میں ملوث تینوں ملزمان زیر حراست ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے مقدمے کا ملزم بیرون ملک مقیم ہےجس کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے لئے حکومت کو خط لکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور جلد ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں۔
ترجمان کے مطابق اڈیالہ میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ اوربانی پی ٹی کی ملاقات میں اہم سیاسی امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔
ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات اوراختلافات پر بھی بات چیت ہوگی۔