Jasarat News:
2025-02-21@20:15:32 GMT

خیبر پختونخوا میں مسلسل بارش ،بالائی علاقوں میں برف باری

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

پشاور/مری(خبرایجنسیاں) خیبر پختونخوا میں مسلسل بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری کے دلفریب مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سردی کی پہلی طویل دورانیے کی بارش ہوئی جو تاحال جاری ہے۔ مسلسل بارش کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ صوبے میں مسلسل بارش اور سرد موسم کی وجہ سے درجہ حرارت بھی کم ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اسی طرح پارا چنار منفی 4،
کالام، مالم جبہ، چترال میں بھی درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ ہوا جب کہ دیر بالا میں درجہ حرارت صفر ریکارڈ ہوا۔پشاور سمیت مردان، نوشہرہ ،صوابی، کوہاٹ، جمرود، باڑہ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے پشاور کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا رہا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔اْدھر دیر کے علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پر برف کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور میں بارش نے پیسکو کے نظام کا پول کھول دیا۔ گزشتہ شب بارش شروع ہوتے ہی پورے شہر میں بجلی بند ہوگئی اور حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی۔ شہر پر چھائے بادلوں اور بارش کی وجہ سے گھروں کی چھتوں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔پشاور میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ بارش سے شہر کی سڑکوں پر پانی آنے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہونے لگا ہے۔سرد موسم کی شدت بڑھنے سے لوگوں نے ایک بار پھر گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔دوسری جانب ملکہ کوہسار مری، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں برفباری ریکارڈ کی گئی جب کہ گلیات کے بالائی مقامات پر6 سے 8 انچ تک برف پڑچکی ہے۔اس کے علاوہ استور میں بھی گزشتہ رات سے وقفے وقفے کے ساتھ برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ دیر شہر میں 3 انچ ، لواری ٹنل اور اطراف میں اب تک ایک فٹ سے زائد ، سیاحتی مقام کمراٹ میں ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، مختلف علاقوں برفباری شروع ہوتے ہی بجلی کی سپلائی معطل کردی گئی ہے۔ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد ڈپٹی کمشنر مری کی جانب سیسیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ڈی سی مری کے مطابق سیاح مری اورگلیات کا سفر کرنے سے پہلے موسم کی صورتحال معلوم کرلیں،مکینیکلی اچھی گاڑی میں سفر کریں، پیٹرول کاٹینک فْل رکھیں،کھانے پینے کی اشیاء اور خشک میوہ جات ہمراہ رکھیں، گاڑی چھوٹے گیئرمیں چلائیں، سنوچین کا استعمال کریں، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے غلط پارکنگ سے گریز کریں اور دوران ڈرائیونگ وڈیوز اور تصاویر بنانے سے اجتناب کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علاقوں میں جاری ہے

پڑھیں:

بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار،پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ہے، مغربی سسٹم کے تحت بیشتر علاقوں میں بارش سے موسم مزید سرد ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں خشک سالی کے بعد مختلف حصوں میں آج سے بارش کی پیش گوئی ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ انیس فروری یعنی آج سے بارش کرنے والا سسٹم داخل ہوکر بیشترعلاقوں میں بارش برسائے گا۔انیس اور بیس فروری کو دیر، سوات،چارسدہ اور پشاور، مری اورگلیات سمیت بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، کوئٹہ اورزیارت میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

انیس سے اکیس فروری کے دوران گلگت بلتستان سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی تیز اورچمک گرج کے ساتھ بارش ہوگی۔شدید برفباری کی وجہ سے مری، گلیات اور ناران کاغان کی سڑکوں پر بندش اور پھسلن کی صورت میں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ سکتا ہے جبکہ 19 اور 20 فروری کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر کے بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل لاہور میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ 25 فروری کے بعد بھی لاہور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج برفباری اور بارشیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 2 روز میں گلیات، مری اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلااع میں بارشیں ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مری ، نتھیاگلی، ایوبیہ سمیت بالائی علاقوں میں برفباری، سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری
  • پختونخوا میں مسلسل بارش؛ بالائی علاقوں میں برفباری کے دلفریب مناظر؛ ویڈیو دیکھیں
  • پاکستان کے کون سے علاقے بارش سے جل تھل ہوئے اور کہاں ہورہی ہے برفباری؟
  • پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول دیا
  • پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری، خشک سالی کا خاتمہ
  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار،پاکستانیوں کیلئے اہم خبر
  • ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • بادل برسنے کو تیار؛ بارش کہاں کہاں ہوگی؟
  • طویل خشک سالی کے بعد آج کن علاقوں میں بارشیں ہوں گی؟