سندھ میں ڈاکو راج کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے،اسد اللہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
جیکب آباد: جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو مقامی رکن محمد عمر سہاگ کی وفات پر تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کررہے ہیںجیکب آباد: جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو مقامی رکن محمد عمر سہاگ کی وفات پر تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کررہے ہیں
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر پر چلنے والی پی پی کی سندھ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ بھٹو کے منشور کے برعکس اب یہ جمہوری نہیں بلکہ ظالم وڈیروں اورسرداروں کی پارٹی بن گئی ہے۔ سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کو سندھ اسمبلی میں بیٹھے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی
کارروائیوں سے استحکام کے بجائے انتشار اور افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے سینئر سیاستدان غلام مرتضیٰ جتوئی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے پر امن احتجاج کرنے والی جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ودیگر رہنمائوں پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے پی پی پی حکومت نے آمریت کے دور کو بھی پیچھے دھکیل دیا ہے۔ جماعت اسلامی پرامن اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ امن کی بحالی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے مقامی رہنما محمد عمر سہاگ کی وفات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، مقامی رہنما ہدایت اللہ رند، عبدالغنی پیرزادہ، مرحوم کے بیٹے شعیب احمد، زاہدحسین سہاگ اور داماد محمد یعقوب جکھرانی بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ڈاکو راج
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا شکار پور میں کارکنان پر مقدمات کیخلاف احتجاج
ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ٹھٹھہ کی جانب سے شکارپور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عبدالمجید سموں، عبداللہ آدم گندرو، محرم خاصخیلی، حیدر شورو، مقبول خاصخیلی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اغوا کر کے انتظامیہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کر رہے ہیں اور لوگوں کو اغوا کر کے ان سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ شکارپور میں بدامنی کی آگ لگی ہوئی ہے، جماعت اسلامی کی قیادت نے بدامنی کے خلاف آواز اٹھائی ہے، پولیس نے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کر رکھے ہیں، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف بھرپور آپریشن کر کے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اور ڈاکوؤں کے چنگل سے مغویوں کو بازیاب کرایا جائے۔