عمران خان آئیگا سب ٹھیک کرے گا،نظریات قید نہیں کرسکتے ،گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا گیمز 2025ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
پشاور (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں مناظرے کے لیے تیار
ہوں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیمز آغاز ہوگیا ہے، تقریباً 2500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو گیمز میں سونے کا تمغہ لے گا ہر ماہ 25 ہزار روپے دیں گے، کھیل میں ہار جیت تبدیل ہوتی رہتی ہے۔علاوہ ازیںوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صوبے کے طلباء کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی طرح صوبے کے عوام کو صحت کارڈ بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے۔ پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس خزانے میں 176 ارب روپے کا سرپلس پڑا ہے۔ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے ، باقی کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ پنجاب کو آئی ایم ایف کی طرف سے 300ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے الٹا 146 ارب روپے کا خسارہ کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم 4ہزار مستحق بچیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں اور ہر بچی کو 2لاکھ روپے دے رہے ہیں۔ چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، میں اس پر مناظرے کے لیے تیار ہوں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا نے کہا کہ کہا کہ ہم انہوں نے رہے ہیں
پڑھیں:
کرم میں امن و امان خراب کرنیوالے دہشتگردوں کی نشاندہی ہو گئی: علی امین خان گنڈاپور
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرم میں امن و امان خراب کرنے والے دہشت گردوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
پشاور میں بینک آف خیبر کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرم کا مسئلہ ابھی سے نہیں 30 سال سے چل رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ زمین کے تنازع کا نہیں، فرقہ واریت کا ہے، ہم وہاں امن کے لیے مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ سی سی ٹی وی نصب کر رہے ہیں، 2 ارب روپے اس کے لیے مختص کیے ہیں، جو لوگ بھی ان واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فسادات میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔