Express News:
2025-04-13@15:27:25 GMT

پارٹی میں واپس آنے کا بھی ایک طریقہ کار ہے، شیخ وقاص اکرم

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ زیادہ تر میڈیا جو ایک چیز بتا رہا ہے وہ یہ کہہ رہا ہے کہ شاید یہ کوئی اندرونی ٹوٹ پھوٹ ہے، ایک دو ایسے افراد ہیں جن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر وہ بضد ہیں، اس حوالے سے پارٹی عمران خان کی ہدایت پر 9 مئی کے بعد جولائی کے اندر نوٹیفکیشن باقاعدہ نکال چکی ہے کہ وہ افراد اس پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہا ظاہر ہے کہ ہر کوئی واپس آنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس کا ایک طریقہ کار ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے کہا لوگ کہہ رہے ہیں آپ سوشل میڈیا پر پوسٹ تو دیکھ رہے ہوں گے کہ بلڈنگ تو بنا دی ہم نے لیکن ٹیم بنا نہ سکے، ہماری ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار گئی، پاکستان نیوزی لینڈ کے میچ کے بارے میں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پلاننگ صحیح نہیں تھی،حارث رؤف نے کل 83 رنز دیدیے وہ مکمل طور پر فٹ نظر نہیں آ رہے۔

تجزیہ کار طاہر خان نے کرم کے حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں جب کوہاٹ کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جو کہ بڑی مشکل سے وہ معاہدہ ہوا تھا یکم جنوری کو تو اس وقت بھی یہ سوچ تھی کہ کچھ لوگ اسے خراب کرنے کی کوشش کریں گے جو اس معاہدے پر خوش نہیں تھے، یہ جو فائرنگ کا آپ نے سوال کیا ہے بالکل یہ وہی لوگ ہیں اور وہ نہیں چاہیں گے کہ یہ معاہدہ ہو کیونکہ کچھ لوگوں کے مفادات ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کینالز کے معاملے پر اصولی فیصلہ ہوگا، کوئی ایشو نہیں بنے گا، خورشید شاہ

خورشید شاہ(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو بھی ہوگا، اصولی فیصلہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کےموقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انشااللّٰہ امید ہے کوئی ایشو نہیں بنے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کینالز کے معاملے پر اصولی فیصلہ ہوگا، کوئی ایشو نہیں بنے گا، خورشید شاہ
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں, اعظم سواتی نے ذاتی حیثیت میں بات کی: سلمان اکرم راجہ
  • ہماری میٹنگز ہو رہی ہیں جلد معاملات طے پا جائیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • اعظم سواتی اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی ذاتی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا اس سے تعلق نہیں: سلمان اکرم راجہ
  • اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے حیران کن بیان جاری کر دیا 
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں: سلمان اکرم
  • افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر اب پاسپورٹ کے بغیر رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، طلال چوہدری
  • پرامن احتجاج اور عدالتوں میں لڑتے رہیں گے، شیخ وقاص اکرم
  • پی ٹی آئی کسان اتحاد کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، شیخ وقاص اکرم