فائل فوٹو

سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند چھ طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھٹو اسکالر شپ پروگرام کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تین اسکالرز طلبہ اور تین طالبات کے لیے ہوں گی۔

قبل ازیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، اسی لیے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بےنظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے آگے آنے کیلئے راستہ کھولا، آج پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز

سمرقند (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل 2025) سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں آج ارسل ایجوکیشنل سروسز کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ سالانہ کھیلوں کا میلہ جو بین الاقوامی طلبہ میں بے حد مقبول ہے، اس سال بھی پاکستان، ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کے طلبہ کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے ۔

سپورٹس فیسٹیول میں 7 قسم کے کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں فٹبال، والی بال، کرکٹ، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور شطرنج شامل ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کی ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر صابر جان (ڈین، انٹرنیشنل فیکلٹی) اور ذبیح اللہ بلگن (سی ای او، ارسل ایجوکیشنل سروسز) تھے۔

(جاری ہے)

ڈین آفس کے تمام عملے نے مسٹر اکبر کی قیادت میں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور معاونت کی۔

ڈاکٹر صابر جان نے اپنے خطاب میں کہا ہماری یونیورسٹی کا یہ فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے بلکہ بین الثقافتی ہم آہنگی کا بھی عمدہ پلیٹ فارم ہے۔ میں تمام طلبہ کو ان کی شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ فیسٹیول ہمارے طلبہ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے طلبہ صرف کتابوں تک محدود نہ رہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

ذبیح اللہ بلگن نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا یونیورسٹی انتظامیہ کی معاونت کے بغیر یہ پروگرام ممکن نہ تھا۔ ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا بھی موقع ملے۔ یہ فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کا میلہ ہے بلکہ یہ مختلف ثقافتوں کے ملاپ کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔ میں تمام شرکاء کو ان کے جوش و جذبے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ازبک اور بین الاقوامی طلبہ نے اپنے روایتی رقص پیش کیے۔ فاتح ٹیموں کو ٹرافیز اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا جائے گا۔یہ فیسٹیول 28 مئی 2025 کو اپنی اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ تمام مقابلے یونیورسٹی کے اولمپک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں ہٹڑی گراونڈ کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان
  • ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی
  • حکومت سندھ کی بے حسی؛ گریس مارکس کا نوٹیفکیشن تاخیر کا شکار، طلبہ کا مستقبل داؤ
  • حکومت کا مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان
  • ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
  • سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کہہ چکے کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، فریال تالپور
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول دینے کا اعلان
  • گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان