پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن میں ایک لیکچر کے دوران اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی جرات مندانہ سیاسی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے وقف تھی۔

بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ خواتین کی ترقی اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ بے نظیر بھٹو نے صرف 16 برس کی عمر میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا شروع کی اور پھر 25 برس کی عمر میں پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا۔ وہ ایک غیر معمولی خاتون تھیں، جن سے ملنے والے ہر شخص کا ان کے ساتھ ذاتی تعلق قائم ہو جاتا۔

بلاول بھٹو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں کبھی انتقام کی سیاست کو نہ سکھایا اور ان کے نزدیک جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے خواتین کے لئے سیاست کے دروازے کھولے اور پاکستان میں وزیراعظم بننے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کیا، باوجود اس کے کہ انہیں مختلف حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا بے نظیر بھٹو کے عزم و حوصلے نے پاکستان میں خواتین کے لیے نئے امکانات پیدا کیے، اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جمہوریت کا فروغ اور پاکستان کے عوام کا بہتر مستقبل ان کی سیاست کا مقصد ہے، پاکستان اب کسی اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

پاکستان کا مستقبل عدلیہ کی آزادی، صحافت کی آزادی اور جمہوریت کی بالادستی سے وابستہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لئے حق بجا ہیں اور ان کی جدوجہد کا حصہ بننا ضروری ہے تاکہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ان کی پارٹی پوری لگن سے کام کرے گی، اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نہریں نہیں بننے دینگے ہمارا کیس مضبوط، کوئی مسترد نہیں کر سکتا: مراد شاہ 

جامشورو (نامہ نگار) وزیر اعلیٰٰ سندہ سید مراد علی شاہ اپنے والد سابق  وزیر اعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کی 18 ویں برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے واہڑ پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 18 اپریل کو حیدرآباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے جس میں عوام بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ اعظم سواتی کو کس نے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والے اپنی طرز سیاست کو چھوڑ کر مثبت سیاست کریں اور ملک و قوم کے مفاد کے مد نظر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ کینالز کسی صورت نہیں بننے دیں گے۔ ہمارا کیس مضبوط ہے اور ہمارے موقف کو کوئی مسترد بھی نہیں کر سکتا جبکہ بلاول بھٹو نے بھی یہ واضح طور پر کہا ہے کہ اگر ایسا کچھ ہوا تو وہ عوام کے ساتھ ہوں گے، وفاق کے ساتھ نہیں ہوںگے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی والے جہاں سے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں وہاں سے نہیں ملے گا: رانا ثنا اللہ
  • نہریں نہیں بننے دینگے ہمارا کیس مضبوط، کوئی مسترد نہیں کر سکتا: مراد شاہ 
  • راشن خیال قوم اور ملاوٹی جمہوریت
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
  • بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب