Al Qamar Online:
2025-02-21@19:27:23 GMT

نشو بیگم کی سلطان راہی کے بیٹے کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

ماضی کی معروف فلمی ہیروئن نشو بیگم نےمرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ہمراہ وے سب توں سوہنیا پر رقص کیا۔

سدا بہار گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ ایک تقریب کی ویڈیو ہے جو نشو بیگم کی اعزاز میں لاہور میں رکھی گئی تھی۔

اس تقریب میں نشو بیگم نے ستر کی دہائی میں اپنی کامیاب ترین فلم ’رنگیلا‘ کے آل ٹائم فیوریٹ گانے پر رقص کیا۔

نشو نے تقریباً 54 سال بعد دوبارہ اس نغمے پر رقص کرکے ماضی کی یادیں اجاگر کیں۔ انھوں نے اس فلم اور گانے کو سنہری دور کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔

اداکارہ نشو نے کہا کہ فلم انڈسٹری اب زوال پذیر نظر نہیں آتا۔ اگر اچھی کہانی پر فلم بنائے جائے تو فلم بین دوبارہ سینما کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔

مرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان نے کہا کہ نشو بیگم ہماری انڈسٹری کا اثاثہ ہیں۔ جن کے ساتھ ہمارے خاندان کے تعلقات دہائیوں پرمشتمل ہیں۔ 

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نشو بیگم رقص کی

پڑھیں:

بھارت: ٹریفک سے پریشان طالبعلم بذریعہ پیرا گلائیڈنگ امتحانی مرکز پہنچ گیا

ٹریفک میں پھنس کر تاخیر کا شکار ہونا ایک عام مسئلہ ہے لیکن اب بھارتی طالب علم نے اس پریشانی کا منفرد حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے طالبِ علم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ٹریفک میں پھنسے طالبِ علم کو امتحانی مرکز پہنچنے کے لیے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے دیکھا گیا۔

مذکورہ طالبِ علم یوں تو سمرتھ مہانگڑے کالج میں زیرِ تعلیم ہے لیکن گزر بسر کے لیے پیرا گلائیڈنگ کے مقام پر گنے کے جوس کا اسٹال لگاتا ہے۔

امتحان سے 15 سے 20 منٹ قبل تک طالبِ علم اسٹال پر جوس فروخت کرتا رہا اور جب اسے یہ احساس ہوا کہ وہ ٹریفک کی وجہ سے بر وقت امتحانی مرکز نہیں پہنچ پائے گا تو اس نے امتحانی مرکز پہنچنے کے لیے پیرا گلائیڈنگ کا انتخاب کیا تاکہ ٹریفک جام سے بچتے بچاتے سیدھا امتحانی مرکز پر لینڈ کرے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم اپنے امتحانی مرکز کے قریب بر وقت اور باحفاظت لینڈ کر گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نرگس فخری نے کشمیری بوائے فرینڈ کیساتھ خاموشی سے شادی کرلی؟تصاویر وائرل
  • انجرڈ فخر زمان کا پویلین واپسی کا ہر قدم بھاری، ڈریسنگ روم میں آنکھیں نم، ویڈیو وائرل
  • نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان رو پڑے، ویڈیو وائرل
  • سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ میں دبنگ خان رکشہ چلاتے نظر آئے؛ ویڈیو وائرل
  • اداکارہ نشو کے سلطان راہی کے بیٹے کے ساتھ رقص پر تنقید
  • چاہت فتح علی خان کا شاہ رُخ خان کےگانے کا نیا ورژن وائرل
  • سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو برگر بچے قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
  • بھارت: ٹریفک سے پریشان طالبعلم بذریعہ پیرا گلائیڈنگ امتحانی مرکز پہنچ گیا
  • کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح، نئی ویڈیو اور تصاویر وائرل