کرینہ کپور کس فلم سے نکالے جانے پر ہدایتکار سنجے بھنسالی سے لڑ پڑی تھیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور کو فلم ’دیوداس‘ میں ’’پارو‘‘ کے لیے سائن کیا جانا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا تھا جس پر ادکارہ آپے سے باہر ہوگئی تھیں۔
فلم دیوا دس میں ان کی جگہ ایشوریہ رائے بچن کو کاسٹ کرنے پر کرینہ کپور سنجے لیلا بھنسالی سے ناراض ہوگئی تھیں۔
غصے میں آکر کرینہ کپور نے ہدایتکار سنجھے بھنسالی سے نہ صرف جھگڑا کیا بلکہ بدتمیزی بھی کی تھی۔
فلمی کیریئر کے اس موڑ پر کرینہ کپور نے فیصلہ کرلیا تھا کہ آئندہ کبھی بھی ہدایتکار سنجے بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
کرینہ کپور سنجے لیلا بھنسالی کو کنفیوز انسان بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہدایتکار اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتے۔ ان کی کوئی اخلاقیات اور اصول نہیں ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ دیوداس سے نکالے جانے کے بعد میں اکثر راتوں کو اُٹھ کر روتی تھی۔ مجھے اسکرین ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد منع کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ہدایتکار سنجے لیلا کا کہنا تھا کہ جب کرینہ کا آڈیشن لیا تو ببیتا جی اور کرشمہ کپور بھی موجود تھیں، میں نے اسی وقت کہہ دیا تھا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ کرینہ کو ہیروئن لوں گا۔
ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ کرینہ کے فلم میں کاسٹ کرنے اور معاوضہ طے پا جانے کے سب دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: ہدایتکار سنجے کرینہ کپور
پڑھیں:
عالیہ اور رنبیر کی شادی کو 3 برس مکمل، خوبصورت تصویر شیئر کردی
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو 3 برس مکمل ہوگئے۔
معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اپنی تیسری شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں رنبیر کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ عالیہ ان کے ساتھ ساحلِ سمندر کے پس منظر میں نظر آ رہی ہیں۔
عالیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا: ’’ہمیشہ کے لیے گھر، ہیپی 3‘‘
View this post on InstagramA post shared by Alia Bhatt ???? (@aliaabhatt)
اس پوسٹ پر عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے تبصرہ کیا، ’ شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘، جبکہ کرینہ کپور نے لکھا، ’سب سے بہترین لوگ‘۔
اداکار رنویر سنگھ نے دل کے ایموجیز شیئر کیے اور زویا اختر نے لکھا، ’ہیپی 3‘۔
نیپور کپور نے مہندی کی تقریب کی ایک پرانی تصویر انسٹا اسٹاری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’میری پیاری جوڑی کو سالگرہ مبارک ہو، تم دنوں کیلئے ڈھیروں خوشیوں بھرے لمحات کی دعا ہے۔‘
اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر نے 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں اپنے گھر میں سادگی سے شادی کی تھی۔ فی الوقت یہ جوڑی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم Love & War کی شوٹنگ میں مصروف ہے، جس میں وکی کوشل بھی شامل ہیں۔