دبئی میں پاکستان کی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق، بھارت کا پہلا نمبر ہے، جہاں سے 16,623 بھارتی شہریوں کی نئی کمپنیاں دبئی چیمبر آف کامرس کا حصہ بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیمبر آف کامرس دبئی نے 2024ء کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق پاکستانی کمپنیوں نے دبئی میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ دبئی میں پاکستان کی کاروباری کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ دبئی چیمبر رپورٹ کے مطابق 2024 میں 8179 نئی پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر آف کامرس میں رجسٹریشن کرائی، جس کے بعد پاکستان نئے بزنس ممبران کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آگیا۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت کا پہلا نمبر ہے، جہاں سے 16,623 بھارتی شہریوں کی نئی کمپنیاں دبئی چیمبر آف کامرس کا حصہ بنیں۔ مصر نے دبئی میں اپنی کاروباری موجودگی کو بڑھاتے ہوئے 5302 نئی کمپنیوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شام نے 2764 نئی کمپنیاں رجسٹر کروا کر چوتھا نمبر حاصل کرلیا، جب کہ برطانیہ کی 2588 نئی کمپنیوں کھولی گئیں جس کے ساتھ برطانیہ کا نمبر پانچواں ہوگیا۔ عراق اور ترکی جیسے ممالک میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عراق کی جانب سے دبئی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 37.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دبئی چیمبر آف کامرس نئی کمپنیاں کمپنیوں کی کے مطابق
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3 ہزار 938 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 601 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 رہی۔ بازار میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 78 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 171 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔