نشو بیگم کی سلطان راہی کے بیٹے کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ماضی کی معروف فلمی ہیروئن نشو بیگم نےمرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ہمراہ وے سب توں سوہنیا پر رقص کیا۔
سدا بہار گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ ایک تقریب کی ویڈیو ہے جو نشو بیگم کی اعزاز میں لاہور میں رکھی گئی تھی۔
اس تقریب میں نشو بیگم نے ستر کی دہائی میں اپنی کامیاب ترین فلم ’رنگیلا‘ کے آل ٹائم فیوریٹ گانے پر رقص کیا۔
نشو نے تقریباً 54 سال بعد دوبارہ اس نغمے پر رقص کرکے ماضی کی یادیں اجاگر کیں۔ انھوں نے اس فلم اور گانے کو سنہری دور کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔
اداکارہ نشو نے کہا کہ فلم انڈسٹری اب زوال پذیر نظر نہیں آتا۔ اگر اچھی کہانی پر فلم بنائے جائے تو فلم بین دوبارہ سینما کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔
مرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان نے کہا کہ نشو بیگم ہماری انڈسٹری کا اثاثہ ہیں۔ جن کے ساتھ ہمارے خاندان کے تعلقات دہائیوں پرمشتمل ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کی ‘برقعہ بیٹر’ نے لڑکوں کو بھی ناکوں چنے چبوا دیے، ویڈیو وائرل
کراچی کی رہائشی فائزہ اعظم خان نے اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان باہمت لڑکی فائزہ اعظم خان کرکٹ سے اپنی محبت کے بارے میں بتارہی ہیں، جنہوں نے ہر اس میدان میں لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ نے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انکی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی “کپتانی” بھی لینےکا مطالبہ
فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں اور محض ہفتے میں ایک دن انہیں کرکٹ کھیلنے کا ملتا ہے، جس کیلئے وہ فریئر ہال آتی ہیں اور اپنے کرکٹ کو شوق پورا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
فائزہ کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران لوگ انکی کارکردگی کو سراہتے ہیں لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کوئی بدنظمی ہوئی ہو، انکا کہنا تھا کہ 3 سال سے باقاعدہ کرکٹ کھیلنے کی تربیت حاصل کر رہی ہوں تاہم میری پہچان یہاں برقعہ پہن کر بیٹنگ اور فیلڈنگ کرنا ہے۔
نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں نے گھر والوں کی مکمل حمایت سے یہ سفر شروع کیا۔ برقعہ میری پہچان ہے، لیکن یہ میری صلاحیتوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ تمام خواتین کو پتہ چلے کہ پردہ اور کھیل دونوں ایک ساتھ ممکن ہیں۔
مختصر سی ویڈیو میں فائزہ کو کور ڈرائیو، پل شاٹ، ہک کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ نہایتی پروفیشنل انداز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔
فائزہ کی کرکٹ کوچ شازیہ خان کا کہنا ہے فائزہ کی ٹیکنک کسی بھی قومی سطح کی کھلاڑی جیسی ہے، اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستان کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گی۔
دوسری جانب فائزہ کی ہمت کی کہانی سوشل میڈیا پر کئی پلیٹ فارمز نے شیئر کی ہے۔
Post Views: 1