پرویز خٹک نے نئی پارٹی چن لی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
سٹی42: سال 2025 کے بارے میں آسٹرولوجسٹوں اور نجومیوں نے کہا تھاکہ اس سال کے دوران بہت سے الٹے واقعات ہوں گے کیونکہ دنیا اس وقت ہر شے کو الٹ پلٹ کر دینے کی طاقت رکھنے والے سیارہ پلوٹو کے زیر اثر ہے۔ تب تو کم لوگوں کو اس پیش گوئی کا یقین آیا ہو گا لیکن اب پرویز خٹک کے جمعیت علما اسلام (فضل الرحمان) میں شامل ہونے پر اچھے اچھوں کو یقین آ جائے گا کہ 2025 مختلف سال ہے اور اس سال بہت سے التے کام ہوں گے۔
ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
بتانے والے بتا رہے ہین کہ پاکستان تحریک انساف کے دس سال تک سرگرم رہنما رہنے والے خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلی اور عمران خان حکومت کے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام(جے یو آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔
ذرائع کنے بتایا ہے کہ پرویز خٹک کی جمعیت میں شمولیت کا معاملہ طے ہو چکا ہے، بلکہ وہ اس وقت جمعیت مین ہی ہیں، اس کا رسمی اعلان 22 فروری کو یقنی کل جمعہ البارک کے مبارک دن ہو گا۔ پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا،اس ملاقات میں پرویز خٹک کے بھاٸی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔
چیمپئینز ٹرافی ، ہوم گراؤنڈ میں شکست پر شائقین کرکٹ نے بابر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیے
ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی،پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے جس میں نیوز کیمروں کے سامنے وہ جمعیت کی مخصوص دستار باندھ کر جمعیت علما اسلام میں شامل ہوں گے۔
پرویز خٹک کی جمعیت میں شمولیت کے متعلق فضل الرحمان کا 2023 کا مؤقف
دنیا میں سب سے سخی گاؤں کی سادہ سی کہانی
ڈیڑھ سال پہلے جب پرویز خٹک کے جمعیت علما اسلام میں شامل ہونے کے متعلق قیاس آرائیاں ہوئیں تو 12 جون 2023 کو صحافیوں نے مولانا فضل الرحمان سے پرویز خٹک کی جمعیت مین شمولیت کے حوالے سے سوال کیا تو مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ان ساری چیزوں کو جماعتین دکھتی ہیں، جماعتیں اندھی نہیں ہوتیں، جمعیت علما اسلام نطریاتی جماعت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا، اگر ایک شخص جمعیت مین آنا چاہتا ہے تو جمعیت کے دروازے ہر آدمی کے لئے کھلے ہیں لیکن جمعیت میں آنے سے کسی کا جرم معاف نہین ہو جاتا، اپنے جرم کے ضمن میں اسے عدالت کا سامنا کرنا چاہئے اور قانونی مراحل سے گزرنا چاہئے۔
پانی کی بوتلوں پر مختلف رنگ کے ڈھکن ؛ کیا پیغام چھپا ہے ؟؟
پرویز خٹک کا سیاسی کیرئیر
پرویز خٹک نے سیاست کی ابتدا جنرل ضیا الحق کی آمریت کے دوران ضلع کونسل کا الیکشن لڑنے سے کی تھی۔ تقریباً انہی سالوں مین مولانا فضل الرحمان خان نے بھی سیاست کا آغاز کیا تھا لیکن وہ پہلے دن سے ہی ایم آر ڈی کا حصہ تھے اور جنرل ضلا الحق کے سخت ناقد تھے۔ پرویز خٹک بعد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما بن گئے تھے۔ اس کے بعد وہ پاکستان پیپلز پارٹی شیر پاؤ مین چلے گئے، دوبارہ پیپلز پارٹی میں بھی آ گئے، جب پی ٹی آئی مقبول ہوئی تو وہ اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کا حسہ بن گئے، پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج غروب ہوا تو پرویز خٹک 190 ملین پاأنڈ کیس میں استغاثہ کے ایک گواہ تھے۔
راکھی ساونت کا مفتی قوی کو انکار؛ 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا
پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت ختم ہونے کے بعد پرویز خٹک نے "پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین" (PTI-P) بنائی اور گزشتہ الیکشن میں خیبر پختونخوا کے کئی حلقوں میں اس پارٹی کے امیدوار پی ٹی آئی کے امیدواروں کے مقابل کھڑے کئے، لیکن اس الیکشن میں ان کی پارٹی کو عوام کی تائید نہ مل سکی۔ الیکشن کے بعد پرویز خٹک سیاست سے عملاً لاتعلق ہو گئے تھے۔ اب خبر آئی ہے کہ وہ جمعیت علما اسلام کے سٹیج پر طلوع ہونے والے ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان جمعیت علما اسلام پرویز خٹک نے میں شمولیت پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
امت مسلمہ حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران مفادات کے غلام بن چکے ہیں، امت مسلمہ کو حکمرانوں کی پراہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔
کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہو کر سامنے آنا پڑےگا، امت مسلمہ کو سیلاب کی طرح امڈ کر آنا ہوگا، اور یہ سیلاب اسرائیل کو بہا کر لے جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، حافظ نعیم کا 22 اپریل کو اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جبری طور پر کسی بھی ملک میں کسی اور کو آباد نہیں کیا جا سکتا، یہ بیانیہ یورپ کی جانب سے بنایا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنی زمینیں خود بیچی ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ آج کے اجتماع سے یہ پیغام گیا ہے کہ مظلوم فلسطینی تنہا نہیں، ہم خون کے آخری قطرے تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسرائیل کی کوئی قانونی، سیاسی اور اخلاقی حیثیت نہیں، اسرائیل کی جانب سے مقدس سرزمین پر قبضہ کیا گیا ہے۔
انہں نے کہاکہ اسرائیل ملک نہیں ایک خنجر ہے جو عرب ملک کی کمر میں گھونپا گیا، کراچی کے عوام حکمرانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کراچی: غزہ کے ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’فلسطین وائٹ کوٹ مارچ‘ کا انعقاد
انہوں نے مزید کہاکہ 77 سال سے عالمی طاقتیں اسرائیل کی تائید کررہی ہیں، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فلسطین میں بچوں اور خواتین کی شہادت بھی حکمرانوں کو نہیں جگا سکی، لیکن جے یو آئی کے کارکنان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل جمعیت علما اسلام جے یو آئی غزہ مارچ قابض ملک کراچی مولانا فضل الرحمان وی نیوز