سینیٹ اجلاس جمعہ کو ہوگا، 25 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
سینیٹ اجلاس جمعہ کو ہوگا، 25 نکاتی ایجنڈا جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ کا اجلاس جمعہ کو ساڑھے دس بجے ہوگا، سینیٹ اجلاس کا 25 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ایجنڈا کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
اجلاس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا، سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024 سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ملک میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ سے متعلق سینیٹر سرمد علی کا توجہ دلا نوٹس بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔صنعتوں کی بندش سے ملک میں بیروزگاری میں اضافہ سے متعلق توجہ دلا نوٹس بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیٹ اجلاس
پڑھیں:
مائنزاینڈمنرلزبل ،جے یو آئی نے سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی
اسلام آباد(وقائع نگار)جے یو آئی کے مرکزی رہنماسینیٹرکامران مرتضیٰ نے مائنزاینڈمنرلزبل میں مبینہ طورپرصوبوں کے حقوق وفاق کو دینے کامعاملہ سینیٹ میں اٹھانے کے لئے ایک تحریک التواء جمع کرادی ہے اور آئندہ اجلاس میں ایوان میں اس اہم ایشوپربحث کرانے کا مطالبہ کردیاہے،جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ میں قواعدوضوابط نمبر کی شق 218 کے تحت ایک تحریک التواء جمع کرائی ہے جس میں کہاگیاہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت کی طرف سے مائنزاینڈمنرلزبل منظرعام پر لایاگیاہے اور صوبوں سے بھی یہ بل پاس کرایاجارہاہے،یہ قومی اہمیت کا اہم معاملہ ہے،اس بل کے تحت صوبوں کے حقوق کم کرکے وفاقی حکومت اور وزارتوں کو دیئے جائیں گے اور 18ویں آئینی ترمیم کے تحت یہ صوبائی خودمختاری میں کھلم کھلامداخلت ہے۔
Post Views: 1