چیمپئنز ٹرافی:لوگو پر پاکستان کا نام غائب: آئی سی سی نے غلطی مان لی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام غائب ہونے پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔
آئی سی سی کے ترجمان نے اس معاملے کو ایک تکنیکی خرابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام درج نہیں تھا، جس پر ناظرین اور کرکٹ شائقین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے۔ یہ معاملہ اس لیے بھی اہم تھا کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ کے براڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان کا نام موجود تھا۔
آئی سی سی کے ترجمان نے اس معاملے پر واضح کیا کہ یہ ایک تکنیکی خرابی تھی، جو جلد ہی درست کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا لیکن آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے گئے میچ کے کلپس میں لوگو پر پاکستان کا نام موجود ہے۔
ناظرین کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے بعد آئی سی سی نے فوری طور پر معاملے کی وضاحت کی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ غلطی غیرارادی تھی اور اس کا تعلق براڈکاسٹ کے لوگو سے تھا جبکہ باقی تمام جگہوں پر پاکستان کا نام درست طریقے سے ظاہر کیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے کے بعد یہ معاملہ کسی حد تک حل ہو گیا ہے، تاہم یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بین الاقوامی ایونٹس میں تکنیکی خرابیوں سے بچنے کے لیے بہتر انتظامات کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لوگو پر پاکستان کا نام میچ کے
پڑھیں:
پہلگام واقعہ، بھارت کی حقائق چھپانے کی ناکام کوشش
بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کااے پی سی کے بعد پہلگام میں غلطی کا اعتراف
بھارتی وزیر کے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ غائب ،بیان ایڈٹ کرکے جاری کیا
مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔آل پارٹیز کانفرنس کے بعد بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن ریججو نے پہلگام واقعے میں غلطی کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعہ کیسے ہوا اور غلطی کہاں ہوئی۔تاہم بعد میں کرن ریجیجو نے اپنے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ ہی غائب کردیا اور بیان کو ایڈٹ کرکے جاری کیا۔ بھارتی صحافی رویش کمار نے بھی اس جانب نشاندہی کی۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہوئے تھے ۔ پاکستان نے واقعے کی مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے کے فوری بعد بغیر کسی تحقیق اور شواہد کے الزام پاکستان پر تھوپ دیا۔