چیمپیئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام غائب، آئی سی سی نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
چیمپیئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام غائب، آئی سی سی نے وجہ بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
دبئی (سب نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے براڈ کاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی۔جمعرات کو دبئی میں ہونے والے بھارت اور بنگلادیش کے چیمپیئنز ٹرافی میچ کے براڈ کاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا تھا جس پر شائقین سوال اٹھا رہے تھے جبکہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین گزشتہ روز ہونے والے افتتاحی میچ کے براڈ کاسٹ میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔
تاہم اب آئی سی سی نے اس معاملے میں تکنیکی خرابی کا اعتراف کرلیا ہے۔ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کل سے درست ہوجائیگی، میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔ترجمان کے مطابق آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکانٹس پر میچ کے کلپس پر لوگو میں پاکستان کا نام موجود ہے، پاکستان کا نام صرف براڈ کاسٹ کے لوگو سے غائب رہا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لوگو پر پاکستان کا نام
پڑھیں:
سکھ بہن بھائیوں کو بیساکھی کی مبارکباد، وزیراعظم پاکستان
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تیوہار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بہن بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تیوہار کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ یہ کسانوں کے لیے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بیساکھی میلہ: بھارت کے ساڑھے 6 ہزار یاتریوں کو ویزے جاری
انہوں نے کہا کہ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے، جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے۔ دعا ہے کہ بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ہر دل کو سکون اور پاکستان کے کونے کونے میں ترقی لائے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آئیے، ہم بیساکھی کے جذبے سے متاثر ہو کر، ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لیے مل کر ساتھ آگے بڑھیں، ساریاں نو ویساکھی دیاں ودھایاں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیساکھی سکھ برادری شہباز شریف