چیمپئنز ٹرافی افتتاحی میچ:پاکستان پر سُست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو سست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا، جس کے نتیجے میں آئی سی سی نے ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.
آئی سی سی کے اس آرٹیکل کے مطابق اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کرتی تو اس پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا، جس کی وجہ سے رسمی سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔
آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو اور شرف الدولہ، تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور چوتھے امپائر ایلکس وارف نے پاکستان کی جانب سے سست اوور ریٹ کی شکایت درج کی تھی، جس کے بعد آئی سی سی نے جرمانے کا فیصلہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی ٹیرف، پاکستانی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی کا خدشہ
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان کے لیے خطرہ ضرور ہے لیکن ساتھ ہی اپنی برآمدی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنے اور مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی کا خدشہ ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک کمی آسکتی ہے۔ پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایکسپورٹس میں 25 فیصد کمی ہونے کا خدشہ ہے اور پیداوار متاثر ہونے سے 5 لاکھ ملازمتیں ختم ہو جائیں گی جب کہ صورتحال کا فائدہ بھارت اور بنگلادیش اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان کے لیے خطرہ ضرور ہے لیکن ساتھ ہی اپنی برآمدی پالیسیوں پر نظرِثانی کرنے اور مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔