بھارت اور بنگلادیش میچ میں چیمپئنز ٹرافی لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر آئی سی سی نے غلطی تسلیم کرلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہ ہونے کے معاملے پر آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔
خیال رہے کہ آج بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے براڈکاسٹ میں ایونٹ لوگو پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا جس پر ناظرین کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے تھے۔
گزشتہ روز ہونے والے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچ کے براڈکاسٹ میں لوگو پر پاکستان درج تھا۔
ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہےکہ گرافکس کی غلطی تکنیکی وجہ سے ہوئی جو کل سے درست ہوجائےگی، میچ کے دوران اس لوگو کو تبدیل کرنا ممکن نہیں تھا۔
آئی سی سی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر میچ کے کلپس پر لوگو میں پاکستان کا نام موجود ہے، پاکستان کا نام صرف براڈ کاسٹ کے لوگو سے غائب رہا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لوگو پر پاکستان پاکستان کا نام میچ کے
پڑھیں:
پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔
راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے ٹرافی اسٹیج پر رکھی۔بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔