چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن کاوفدکل ملاقات کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن کاوفدکل ملاقات کرے گا،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈربیرسٹرعلی ظفرنے نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران چیف جسٹس سے اپوزیشن وفدکی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی اس وفدمیں شامل ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ یہ غیرمعمولی بات ہے کہ چیف جسٹس حکومت اور اپوزیشن سے ملاقات کررہے ہیں،اس ملاقات کے حوالے سے ہمارا12نکاتی ایجنڈا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے انصاف کے نظام میں بہتری کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے تجاویزمانگی ہیں تو یہ اچھی بات ہے،ہم ان کومثبت تجاویزدینے کے لیے تیارہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم محمدشہبازشریف وفدکے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیف جسٹس
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو، اس کے ساتھ بات کرتے رہیں،کامران مرتضیٰ
اسلام آباد:جے یو آئی (ایف) کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں طے ہواتھا کہ اکیلے میں کوئی جماعت نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو،وہ اس کے ساتھ بات کرتے رہیں
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ 19سے20اپریل کو اجلاس ہے جس میں اپوزیشن اتحاد میں جانے یانہ جانے کا فیصلہ ہوگا،20اپریل کے اپوزیشن کے جلسے کی دعوت ملی نہ ہم شرکت کریں گے۔
انہوں نےواضح کیاکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں طے ہواتھا کہ اکیلے میں کوئی جماعت نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،اگروہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرتے ہیں تو پھرہمارے ساتھ ایک شرط دی ختم ہوجائے گی،پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو،وہ اس کے ساتھ بات کرتے رہیں۔
ایک سوال پرانہوں نےکہاکہ اے پی سی کے بارے میں ممکن ہے کہ مولانافضل الرحما ن کو اعتماد میں لیاہو۔