حکومت ایمانداری سے کام کرے تو کروڑوں روزگار ملیں گے، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی حکومت حقیقی ایشوز سے توجہ بھٹکانے اور سرمایہ کاروں کو فروغ دینے کا کام کرتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے 2 روزہ دورے پر پہنچے۔ یہاں راہل گاندھی کئی تقاریب میں حصہ لینے والے ہیں۔ رائے بریلی پہنچنے پر جہاں انہوں نے دلت طلباء سے خطاب کیا۔ بچھراواں میں راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے کارکنان سے بوتھ سطح پر مضبوط پکڑ بنائے رکھنے کی بات کہی۔ پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت حقیقی ایشوز سے توجہ بھٹکانے اور سرمایہ کاروں کو فروغ دینے کا کام کرتی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جی ایس ٹی، نوٹ بندی سے بے روزگار میں اضافہ کیا ہے، اڈانی نے چین کا سامان ہندوستان میں فروخت کر بے روزگاری کو بہت بڑھا دیا ہے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ اگر مرکزی حکومت ایمانداری سے کام کرے تو الیکٹرک سیکٹر میں فروغ مل سکتا ہے۔ کروڑوں نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔
راہل گاندھی نے رائے بریلی میں "مول بھارتی ہاسٹل" میں طلباء سے ملاقات بھی کی۔ اس دوران انہوں نے ہندوستانی آئین کے تعلق سے تذکرہ کیا اور کہا کہ آج ملک میں آئین کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ بھارت میں دلتوں کی آبادی 15 فیصد ہے، لیکن اس کے تناسب میں ملک کی سرفہرست کمپنیوں کے مالک اور سی ای او دلت سماج سے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین آپ کو برابری کا حق دیتا ہے اور اب اسے ہی ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے، امبیڈکر جی نے کہا تھا کہ منظم بنو، تعلیم یافتہ بنو اور جدوجہد کرو۔ دلت سماج کو اسی طرح اپنے حق کو حاصل کرنا ہوگا۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آئین نے آپ سبھی کو آگے بڑھانے اور اپنا مستقبل سنوارنے کا یکساں حق اور موقع دیا ہے، اپنے حقوق کو پہچانیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ا
پڑھیں:
معروف اینکر پرسن ہرمیت سنگھ کا پی این پی کے دھرنے سے جذباتی خطاب
اسلام ٹائمز: دھرنے سے خطاب میں معروف اینکر پرسن نے کہا کہ مسلم لیڈروں نے اہلِ غزہ کو مایوس کیا ہے، پیٹھ پیچھے چھرا گھونپا ہے۔ آج غزہ کی پٹی تہس نہس کر دی گئی ہے، لیکن کسی میں غیرت نہ آئی کہ وہ ساتھ دیتا۔ اگر ساتھ دیا بھی تو اہلِ یمن نے۔ متعلقہ فائیلیںپاکستان نظریاتی پارٹی نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا، دو مطالبات سامنے رکھے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کیا جائے جبکہ دوسرا مطالبہ اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینے اور مظلوموں کی حمایت کا اعلان تھا۔ اس موقع پر معروف اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیڈروں نے اہلِ غزہ کو مایوس کیا ہے، پیٹھ پیچھے چھرا گھونپا ہے۔ آج غزہ کی پٹی تہس نہس کر دی گئی ہے، لیکن کسی میں غیرت نہ آئی کہ وہ ساتھ دیتا۔ اگر ساتھ دیا بھی تو اہلِ یمن نے۔ انہوں نے مزید کیا کہا، وڈیو خطاب میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial