Islam Times:
2025-04-15@06:43:45 GMT

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر سستا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر سستا ہوگیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 8 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف سے اگلے ہفتے 1 ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کی توقعات کے علاوہ آئی ایم ایف سے چھ ماہ کے کلائمیٹ چینج فنانسنگ سے متعلق پروگرام حاصل ہونے کی امید کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر 21 پیسے کی کمی سے 279 روپے 26 پیسے کی سطح پر بھی آگئی۔ 

بعد ازاں سپلائی بہتر ہوتے ہی غیر ملکی کمپنیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 50 پیسے کی سطح پر بھی آگئی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 279 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 8 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر

پڑھیں:

کروڑوں روپے کا فراڈ، نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا

کروڑوں روپے کے فراڈ میں بینفشری ہونے پر اداکار نادیہ حسین نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو بیان ریکارڈ کرا دیا ، جس میں اہم انکشاف سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے فراڈ میں نادیہ حسین کے بینفشری ہونے کا معاملے پر اداکارہ بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں۔دفتر میں بجلی نہ ہونے سے بیان ریکارڈ کرانے میں کچھ تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اداکارہ نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

اداکارہ نے 2 صفحات پر مشتمل اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس میں شوہر کی جانب سے دیئے گئے پیسوں پر بیوٹی سلون لگانے کا اعتراف کیا۔اداکارہ نے بیان میں کہا کہ میرے شوہر نے مجھے سلون کے لیے پیسے دیے تھے، لکی ون اور طارق روڈ پر اپنی برانچ میں وہ پیسے لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پیسے میرے شوہر نے دیے مجھے نہیں پتہ وہ کہاں سے آئے ، میرے سلون انہی پیسوں سے بنے اور میں نے ٹیکس ریٹرن میں بھی ان پیسوں کو ڈکلیئر کیااداکارہ سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کیس میں وکلا کے ہمراہ آئیں ، جس پر ایف آئی اےافسر نے کہا کہ بیان کسی غیرمتعلقہ شخص کےسامنےریکارڈنہیں کرسکتے، آپ پہلے وکلا سے مشورہ کرلیں کیا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تجویز بھیج دی گئی
  • کروڑوں روپے کا فراڈ، نادیہ حسین کا اہم انکشاف سامنے آگیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب ’’آسان کاروبار کارڈ‘‘کون اہل ہے،اپلائی کس طرح کیا جائے،جا نیں
  • درآمدات میں اضافے کے باعث انٹربینک میں ڈالر مضبوط، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ،آخرکار وہ خبر آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا
  • امریکی ٹیرف، پاکستانی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی کا خدشہ
  • امریکی ٹیرف: پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر زائدکی کمی کا خدشہ
  • عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • 16 اپریل کو فی لیٹرپیٹرول کتنا سستا ہوسکتا ہے؟