تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی دارالحکومت کو گرڈ لاک ٹریفک، پانی کی قلت، وسائل کا ناقص انتظام، بدترین فضائی آلودگی اور زمین کے بتدریج دھنسنے جیسے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایران ایک بڑے اقدام کی تیاری پر غور کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مهاجرانی نے تصدیق کی کہ حکام دارالحکومت کی ممکنہ منتقلی کا جائزہ لے رہے ہیں جسے پاکستان کے قریب یعنی مکران کے علاقے منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مکران خلیج عمان کے کنارے واقع ایک کم ترقی یافتہ ساحلی خطہ ہے، جو ایران کے جنوبی اور پسماندہ صوبے سیستان و بلوچستان اور ہمسایہ صوبہ ہرمزگان کے چند حصوں پر مشتمل ہے۔ اس سے قبل بھی یہ علاقہ کئی بار دارالحکومت کی منتقلی کے لیے ایک ممکنہ آپشن کے طور پر زیر بحث آ چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران گزشتہ چند عرصے سے اپنے دارالحکومت کو منتقل کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے، لیکن یہ منصوبہ کافی مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم نئے صدر مسعود پیزشکیان کی جانب سے اس مسئلے کو دوبارہ اٹھایا گیا ہے کیونکہ تہران کو بہت سے بڑھتے ہوئے مسائل کا سامنا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ساحلی علاقے مکران کو ایران اور آس پاس کے علاقوں کے لیے ایک بڑا اقتصادی مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ وہ مکران کو ”کھوئی ہوئی جنت“ قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح صدر مسعود پیزشکیان نے بھی کہا کہ ایران کو اپنے اقتصادی اور سیاسی مرکز کو جنوبی ساحل پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔

دارالحکومت کی منتقلی کے منصوبے کی بحالی نے ایک بار پھر اس کے جواز پر بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کئی حلقے تہران کی تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق اہم فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سکندر کی ناکامی کے بعد سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کیساتھ واپسی کی تیاری ؟

دبنگ اسٹار سلمان خان نے سکندر کی ناکامی کے بعد اپنے مایوس مداحوں کو پُرجوش کرنے کی تیاری شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کہانی کار وی وجییندر پرساد سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں جو ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات تو نہیں تاہم بالی ووڈ سے باخبر ناقدین کا دعویٰ ہے کہ وی وجییندر پرساد بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سلماں خان کی بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم بجرنگی بھائی جان کو بھی وی وجییندر پرساد نے لکھا تھا۔

علاوہ ازیں سلمان خان ہدایتکار کبیر خان کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں جنھوں نے بجرنگی بھائی جان ڈائریکٹ کی تھی۔

ابھی بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں ہوا لیکن اداکار سلمان خان، مصنف وی وجییندر پرساد اور ہدایتکار کبیر خان کی خفیہ ملاقاتوں کے ابعث اس امکان کو رد بھی نہیں جا سکتا۔

ناقدین کا بھی کہنا ہے کہ اگر بجرنگی بھائی جان-2 بنتی ہے تو فلم سکندر سے ہونے والے نقصان کو بھرا جا سکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • تہران کا جوہری پروگرام: عمان میں امریکی ایرانی مذاکرات شروع
  • شاہ رخ خان کا ارب پتی پڑوسی، جس کے 29 بچے ہیں
  • سید عباس عراقچی نے امریکہ کو منتقل کرنے کیلئے عمانی وزیر خارجہ کو ایران کا موقف پیش کر دیا
  • کینیڈا کا امریکا کو کرارا جواب، پڑوسی ملک کی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگادیا
  • برطانوی نوجوان نے’فل بک‘ کی تیاری سے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کیسز کی غیر ضروری منتقلی سے روکنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا کیس سنگل سے ڈویژن بینچ منتقل نہ کرنے کا حکم
  • سکندر کی ناکامی کے بعد سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کیساتھ واپسی کی تیاری ؟
  • تہران ہمیشہ بیروت کیساتھ ہے، ایرانی سفیر
  • اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار