حکومت کا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے 2 ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری
ملازمین کو تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کے بجائے 28فروری کو کرنے کافیصلہ کیاہے ۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اورریٹائرڈملازمین کو ماہ جنوری کی پنشن کی ادائیگی یکم مارچ کو ہونی ہے، تاہم یکم اور 2مارچ(ہفتہ اور اتوار)ہفتہ وار تعطیلات ہونے کے باعث یہ ادائیگی 28فروری کو کی جارہی ہے ۔
مزیدپڑھیں:صرف 45 منٹ کیلئے ملک کا صدر بننے والی شخصیت کون؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تنخواہوں اور ملازمین کو
پڑھیں:
عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس آفیسرز کا تنخواہوں میں اضافے کیلیے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ
کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے تنخواہوں میں اضافے کیلیے احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ کرلیا۔
کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ہاؤس آفیسرز نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاج میں خواتین ہاؤس آفیسرز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ہاؤس آفیسرز کا کہنا تھا کہ 5 سالہ تعلیم کے بعد انہیں 30 سے 45 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے جب کہ دیگر سرکاری اسپتالوں میں 70 ہزار تک تنخواہیں ہیں۔ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: میئر کراچی عباسی شہید اسپتال میں لفٹ حادثے کا شکار
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا 230 آفر لیٹرز جاری کیے گئے مگر صرف 9 ڈاکٹروں نے انہیں قبول کیا۔ مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے اور پرانے ہاؤس آفیسرز پروموٹ ہو چکے ہیں۔
میئر کراچی نے یقین دہانی کرائی کہ جون تک تنخواہوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔احتجاج کے بعد مظاہرین کو مئیر کراچی سے 2 روز میں ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد وقتی طور پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔