ناجائز منافع خوروں کے گرد گھیرا تنگ کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی، سڑکوں پر قائم کچرہ کنڈیوں، تجاوزات کے خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سید حسن نقوی نے کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بحیثیت مہمان خصوصی چیمبر کے ارکان تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کیا۔ چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے ان کو ٹریفک حادثات کی روک تھام، سڑکوں پر کچرہ کنڈیوں کے مسائل، تجاوزات کے خاتمہ اور سدباب کیلیے تجاویز دیں۔اس موقع پر کمشنر کراچی نے تاجروں اور انتظامیہ کے افسران کے درمیان ضلعی سطح پر رابطہ کو مضبوط بنانے کیلیے رابطہ کیمٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ رابطہ کمیٹی میں ضلعی سطح کے افسران اور ضلع میں قائم مارکیٹوں اور بازاروں کی ایسو سی ایشن کے نمائندہ شامل ہوگا۔
کمشنر نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی جاری مہم کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ سرکاری نرخوں کو نافذ کرنے اور صارفین کو مناسب قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقنی بنانے کیلیے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں مہم جاری ہے، ماضی کے مقابلہ میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی سخت کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر خود بھی قیمتیں چیک کرتے ہیں جبکہ ہر روز اسسٹنٹ کمشنر اور مختار کار قیمتیں چیک کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں پر بھاری جرمانے عاید کیے گئے ہیں اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ سے سبزی منڈی کے نظام اور قیمتیں مقر ر کرنے کے نظام کا جائزہ لے رہیں، فیلڈ افسران نے خوردہ فروشوں کو سب سے زیادہ ذمہ دار پایا ہے، ماہ رمضان المبارک پر اشائے خوردونوش کی مناسب اور رعائتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی، اس سلسلہ مین تاجروں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، جو دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف بلا رعایت کارروائی کی جاے گی۔
اس موقع پر ماہ رمضان میں گراں فروشی کی روک تھام کیلیے چیمبر میں کمپلینٹ سینر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کمپلینٹ سینٹر صارفین کی شکائیتیں وصول کرے گا اور کارروائی کیلیے سینٹر میں متعین عملہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر اور اسسٹنٹ کمشنر کو شکایت درج کرائے گا جس کی بنیاد پر متعلقہ گراں فروش کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فیصلہ کیا گیا کہ بازاروں میں دکانوں کے سامنے ٹھیلوں، پتھاروں ار کیبنوں کی روک تھام میں دکاندار تعاون پر آمادہ کیا جائے گا، جس دکان کے سامنے کیبن یا پتھارہ لگے گا اس کی ذمہ داری دکاندار پر عاید ہوگی۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز دکان مالکان اور تاجروں کی متعلقہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے تعاون اور مدد سے ان کے ساتھ مل کر فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کی روک تھام کیلیے اقدامات کر یں گے۔چیمبر میں موجود مختلف تاجروں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے تجاوزات کی روک تھام کیلیے اس کارروائی میں مدد کرنے میں تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر کراچی چیمبر کے صدر اور ارکان نے بلند تجارتی عمارتوں میں بیسمنٹ پارکنگ کی جگہ دکانیں اور گوداموں کے خاتمہ کی کوششوں مین انتظامیہ کی مدد کرنے کی پیشکش کی۔
صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں آباد سے مدد کیلیے مشاورت کریں گے۔ جاوید بلوانی نے تمام ٹریفک دباو والے انٹر سیکشن پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب، ٹوٹی ہوئی مصروف سڑکوں کی مرمت، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صفائی کیلیے دن میں سوئپنگ کے بجائے رات میں سوئپنگ شروع کرنے، چوراہوں پر پیشہ وار گدا گروں کی بہتات کی جانب توجہ دلائی۔سید حسن نقوی نے کہا کہ ڈمپر سمیت تمام ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر کے اندر داخل ہونے پر پابندی عاید کر دی گئی تاہم ان کیلیے متبادل راستے مختص کر دیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ کیا جائے گا۔اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج شام 4 بجے شاہراہ فیصل سے غزہ یکجہتی مارچ کا آغاز ہوگا، مارچ کے شرکاء کراچی کے تمام اضلاع سے قافلوں کی صورت میں شاہراہ فیصل پر پہنچیں گے۔غزہ یکجہتی مارچ سے قبل بلوچ کالونی پل تا مرکزی جلسہ گاہ شاہراہ فیصل تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کریں گے۔غزہ یکجہتی مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کلیدی خطاب کریں گے، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اہل کراچی سے یکجہتی غزہ مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔غزہ یکجہتی مارچ کیلئے شاہراہ فیصل کراچی پر ایک ٹریک خواتین کیلئے جبکہ دوسرا ٹریک مردوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کراچی نے غزہ ملین مارچ کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں تاکہ کسی زحمت سے بچا جا سکے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایف ٹی سی سے ایئرپورٹ جانے والے افراد کورنگی روڈ یا سندھی مسلم سے اللہ والی چوک ہوتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کا راستہ اپنائیں، ایئرپورٹ سے صدر جانے والے شہری ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ استعمال کریں، کارساز سے آنے والے شہری بلوچ کالونی برج سے ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کریں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ مارچ کے دوران امن و امان اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔